ملک کے بالائی علاقوں میں 3 سے 5 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ عیدالاضحیٰ کے دوران میدانی علاقے شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نمی سے بھرپور ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 3 جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو 5 جون تک اثرانداز رہے گا۔چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، بنوں، لکی مروت اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔اسی طرح کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور گجرات میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، مختلف اضلاع میں 2 سے 5 جون کے دوران بیشتر اضلاع ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پنجاب کے دیگر علاقوں سیالکوٹ، ناروال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بھی ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب میں 2 سے 5 جون کے دوران آندھی اور تیز جھکڑ چلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران موسم میدانی علاقوں میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 2 جون سے 7 جون کے لیے الرٹ جاری کردیا۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتہ بھر گرم اور خشک موسم رہے گا تاہم اس دوران پوٹھوہار کے علاقے، شمال مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا ،،گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، 2 سے 5 جون تک راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور پوٹھوہار ریجن سمیت جنوبی اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

بلوچستان میں کوئٹہ، تربت، گوادر، خضدار اور ژوب سمیت بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اسی طرح خیبر پختونخواہ میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم 2 سے 6 جون تک شمالی علاقوں جیسے چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور کرم میں الگ تھلگ بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش گرم اور خشک رہے گا بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک کا امکان ہے ا ندھی اور کے دوران جون کے

پڑھیں:

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں مال روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، سول سیکرٹریٹ، چوبرجی، مزنگ، چوک ناخذا، فیروزپورروڈ، نشترٹاؤن، جیل روڈ، تاجپورہ،فیصل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور کینال روڈ پر بادل برس پڑے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد، بھوآنہ، خانیوال، حافظ آباد، میاں چنوں، خانیوال، مریدکے، جھنگ، کالا باغ اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، کندیاں میں بارش کا پانی گلی محلوں میں جمع ہوگیا۔اس کے علاوہ ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔دوسری جانب کراچی میں کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی، شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں 25 جولائی تک مون سون بارشیں متوقع ہیں، جبکہ شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلاف پھٹنے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟بڑی پیشگوئی
  •  ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • کراچی میں 28 جولائی سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیشگوئی
  • پنجاب میں مون سون کی شدت برقرار، مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں، انتظامیہ الرٹ
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب
  • پختونخوا، گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال، پنجاب میں طوفانی بارشیں، نالہ لئی میں طغیانی
  • موسلا دھار بارش کا خطرہ: بالائی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشیں کب تک رہیں گی؟کہاں سیلاب کا خطرہ ہے؟محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی