Jasarat News:
2025-07-10@10:15:05 GMT

تیونس: النہضہ تحریک کے سربراہ راشدالغنوشی کو 14سال قید

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تیونس(مانیٹرنگ ڈیسک)تیونس کی ایک عدالت نے منگل کے روز النہضہ پارٹی کے سربراہ راشد الغنوشی کو “ریاست کے خلاف سازش ” کے مقدمے میں 14 برس قید کی سزا سنا دی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے اس مقدمے میں ملوث مزید 20 افراد کو سخت سزائیں سنائیں، جن میں نمایاں سیاسی و سیکورٹی شخصیات شامل ہیں۔ ان سزاؤں کی مدت 12 سے لے کر 35 برس تک ہے۔راشد الغنوشی ان ملزمان میں شامل تھے جو اس مقدمے میں پہلے ہی زیر حراست تھے۔ ان کے ہمراہ النہضہ کے سینئر رہنما حبیب اللوز اور سابق انٹیلی جنس چیف محرز الزواری بھی شامل ہیں۔اس کیس میں مطلوب دیگر افراد میں سابق وزیراعظم یوسف الشاہد، صدارتی دفتر کی سابق سربراہ نادیہ عکاشہ، النہضہ کے رہنما رفیق بوشلاکہ اور کئی سیکورٹی و سیاسی شخصیات شامل ہیں جو اس وقت ملک سے باہر مقیم ہیں۔عدالت کے انسداد دہشت گردی کے شعبے سے متعلق فوجداری شعبے نے ان تمام ملزمان پر سنگین الزامات عاید کیے، جن میں ریاست کے داخلی امن کے خلاف سازش، مجرمانہ گروہ کی تشکیل اور دہشت گردی پر اکسانا شامل ہے۔النہضہ تحریک نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان میں سزاؤں کو مسترد کیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ یہ کیس مخالفین کو دبانے اور آوازیں خاموش کرنے کی ایک منظم مہم کا حصہ ہے، جیسا کہ ان کے بقول، “گمراہ کن اور منظم مہم” جاری ہے۔واضح رہے کہ راشد الغنوشی اپریل 2023ء سے زیر حراست ہیں اور ان پر اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ ان میں “انستالینگو” کیس میں 22 برس قید، “لوبیئنگ معاہدوں” کے کیس میں 3 برس قید اور دہشت گردی کی تعریف سے متعلق بیانات پر 15 ماہ قید کی سزائیں شامل ہیں۔مذکورہ کیسز کی تفتیش میں متعدد صحافی، بلاگرز، آزاد پیشہ ور افراد، سیاستدان، الغنوشی کی بیٹی اور داماد رفیق عبدالسلام اور وزارت داخلہ کے سابق ترجمان محمد علی العروی بھی شامل رہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شامل ہیں

پڑھیں:

چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔

چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے وفد کے ہمراہ پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور  پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے ملاقات کی۔  

ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان فضائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ کو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فضائی قوت اور آپریشنل ہم آہنگی کےشعبوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری اور جدید صلاحیتوں کو سراہا اور "ملٹی ڈومین آپریشنز" میں پی اے ایف کی مربوط حکمتِ عملی کو جدید فضائی جنگ کا نمونہ قرار دیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے تجربے سے سیکھنے میں پی ایل اے ایئر فورس کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی قیادت کی پیشہ وارانہ مہارت اور بصیرت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نےحالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کا جرأت، نظم و ضبط سے رسپانس قابلِ تقلید مثال ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے، یہ شراکت داری باہمی تعاون اور جدت پر مبنی اشتراک کےذریعے نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تیونس کی اعلیٰ عدالت نے اپوزیشن رہنماؤں سمیت متعدد شخصیات کو قید کی سزائیں سنادیں
  • عمران خان کے بیٹوں اور بہنوں کا تحریک میں شامل ہونا ان کا حق ہے، سیلمان اکرم راجا
  • تیونس: حزب اختلاف کے متعدد رہنماؤں کو قید کی سزائیں
  • چینی ائرچیف کی سربراہ فضائیہ سے ملاقات
  • چین اور روس سے بیک وقت حملے کا خطرہ، ناٹو سربراہ کا انتباہ
  • چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
  • چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات
  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
  • مولانا فضل الرحمان کا تاجروں کے مطالبات کی حمایت کا اعلان