ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق گز شتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔