کل آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ ساتھ بارش کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
گرمی اپنا اثر دکھانے لگی۔ بیشتر علاقے شدید گرم۔ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں لو چلنے گی۔ دن کے وقت درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی گرمی اپنا اثر دکھائے گی۔ مری اور گلیات کا موسم قدرے بہتر۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات نے کل دن میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار۔ جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت مزید بڑھے گا۔ بعض مقامات پر درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔
رحیم یار خان، بدین، ٹھٹھہ، نوابشاہ، بدین، سکھر، حیدر آباد، بہاولپور اور بہاولنگر سمیت بیشتر اضلاع شدید گرم رہیں گے۔ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، ساہیوال، پشاور اور مردان میں بھی گرمی اپنا اثر دکھائے گی۔
مزید پڑھیں: مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات
مری،گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں کے موسم میں ہلکی خنکی برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل دن میں موسم یکسر تبدیل ہوگا۔ بعض مقامات پر آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 6 جون سے شدید اور طویل گرمی کی لہر کا آغاز ہو گا جو 15 جون تک جاری رہے سکتی ہے اس دوران سندھ، بلوچستان، اور پنجاب کے جنوبی اور وسطی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری جبکہ جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ہوا میں نمی میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث حبس میں شدید اضافہ ممکن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی اور جھکڑ بارش محکمہ موسمیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ندھی اور جھکڑ محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات اور جھکڑ کے ساتھ
پڑھیں:
سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ
ویب ڈیسک:سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔
پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری
دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
بیشتر شہری موٹر سائیکلیں خرید تو لیتے ہیں لیکن انہیں اپنے نام رجسٹرڈ نہیں کرواتے، بلکہ اوپن لیٹر پر ہی استعمال کرتے ہیں جو قانوناً جرم ہے۔