کراچی:

شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں، تاہم ہوا میں نمی کی وجہ سے گرمی کی شدت بدستور زیادہ محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت میں معمولی کمی کا امکان ہے  جب کہ موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ شہریوں کو نمی کے باعث معمول سے زیادہ گرمی محسوس ہو سکتی ہے۔

آج کراچی میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی، جن کی رفتار 15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہواؤں کی بحالی سے موسم میں قدرے بہتری کی امید ہے، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شدید مرطوب موسم کے پیش نظر خود کو ہائیڈریٹ رکھیں، دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں اور موسمی حالات کے مطابق حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ

پڑھیں:

کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

— فائل فوٹو 

شہرِ قائد میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان

پاکستان کے معاشی حب کراچی سمیت صوبۂ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شام کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد تک رہ سکتا ہے۔

شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کا احساس زیادہ ہوگا۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 29.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں گرمی کی شدت برقرار،کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
  • کل آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ ساتھ بارش کی پیش گوئی
  • کراچی: آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچ گیا
  • کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان
  • ہوشیار! آج سورج ملک بھر میں آگ برسائے گا
  • کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
  • آج پاکستان میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟
  • سندھ اور بلوچستان میں موسم آج شدید گرم رہنے کا امکان