بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جب کہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے اور آئندہ چند روز کے دوران موسم مزید گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم خاص طور پر شدید گرم رہنے کا امکان ہے جب کہ بعض علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کی بھی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر شہروں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں ریکارڈ کیا گیا جو 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ تربت میں 47، نوکنڈی میں 38، اور گوادر میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دیگر شہروں میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہی۔ کوئٹہ اور ژوب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں درجہ حرارت 28، زیارت میں 25، چمن میں 33 اور جیوانی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور گرمی سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اپنائیں۔ ماہرین کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال رواں ہفتے کے دوران برقرار رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
پڑھیں:
امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی(انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی کرلی۔ اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہوا ہے،جس کے تحت شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا،جب کہ ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کوفوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا اور فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ امارات میں اگست میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔