2025-09-18@04:00:55 GMT
تلاش کی گنتی: 157
«مسلح ڈاکوو ں»:
کچا ڈوب گیا ہے اور قانون شکن باہر آئے ہوں گے، ڈاکوؤں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کیے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کچے کے ڈاکوؤں کا ہر صورت خاتمہ یقینی بنایا جائے،سیلابی صورتحال کے بعد ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے،اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کرنے اور شہر قائد میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم دیا ہے۔کچے کے علاقوں میں آپریشن اور کراچی سمیت صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں انہوں نے ڈکیتوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کچا ڈوب گیا ہے اور...
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے کچے کے علاقے “کچہ رونتی” میں پولیس نے مغوی افراد کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف بڑا ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا، جس میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، آپریشن کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا اور ڈرونز کے ذریعے سرپرائز حملے کیے گئے۔ یہ حملے ایسے جزیرہ نما علاقوں میں کیے گئے جہاں ڈاکوؤں نے محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی تھیں۔ ڈرونز کی مدد سے ان پناہ گاہوں کو ہدف بنا کر کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے بتایا کہ آپریشن اب بھی جاری ہے اور ڈاکوؤں...

کراچی، نجی فیکٹری سے 20 سے زائد ڈاکوؤں نے کروڑوں کا سامان لوٹ لیا، متاثرہ فیکٹری مالک کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
کراچی: شہر قائد میں ایک اور بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، احسن آباد فیز ون میں واقع نجی فیکٹری ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 سے زائد مسلح افراد رات کی تاریکی میں فیکٹری میں گھس آئے اور لوٹ مار کے بعد بھاری مقدار میں قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو فیکٹری سے 25 صنعتی مشینیں، تین قیمتی لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے دوران چوکیدار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث وہ لہو لہان ہو گیا۔ فیکٹری کے مالک شہروز نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعلیٰ اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے...
سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن روڈ پر مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت حسیب اور میر احمد کے نام سے کی گئی۔ سچل پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
کراچی: شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب رات گئے ہونے والے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں جانب سے شدید گولیاں چلیں، جس کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں قابو کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یونس اور رضا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول، گولیاں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔
نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران راہگیر خاتون فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او بلال کالونی اللہ بخش نے بتایا کہ مقابلے کے دوران راہگیر خاتون 30 سالہ نسرین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئی ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو کمر پر تین گولیاں لگی ہیں جسے اس کا ساتھی 125 موٹر سائیکل پر اپنے ہمراہ لیکر فرار ہوگیا۔ تاہم، پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ شدید زخمی خاتون کو پیٹ پر گولی لگی...
نارتھ کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جو اپنے موٹر سائیکل سوار ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرسید اسلم خان نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی رونق شیری بیکری کے قریب علاقہ گشت پر مامور پولیس کے جوانوں نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو عقب میں بیٹھے ہوئے ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار محمد لائق ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید...
سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر کریانہ دکان کے مالک کو فائرنگ کر قتل کر دیا۔رواں سال شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کریانہ کی دکان میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 35 سالہ ظہیر شاہ کے نام سے کی گئی۔ عباسی شہید اسپتال میں مقتول کے چچا نے بتایا کہ...
کراچی میں جاری ڈاکو راج کے دوران مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 17 میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ عزیز بھٹی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عباس کے نام سے کی گئی۔ سپر ہائی وے احسن آباد لاکھانی ٹاور کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ سہیل نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ سائٹ سپر ہائی وئے صنعتی ایریا پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے...
کراچی:سندھ حکومت نے صوبے میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف تیز اور بے رحمانہ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کچے کے علاقوں میں امن و امان یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر کور فائیو لیفٹیننٹ جنرل محمد دستگیر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل آئی جیز، سی ٹی ڈی ، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کچے میں آپریشن کے حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں فیصلہ کن آپریشن...
موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کار سوار شہری کو اسلحہ کے زور لوٹنے کیلئے روکنے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر شہری نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈیفنس خیابان محافظ پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کار سوار شہری کو اسلحہ کے زور لوٹنے کیلئے...
کراچی: ڈیفنس خیابان محافظ پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس خیابان محافظ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 30 سالہ علی اکبر کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والے ڈاکو نے اپنا نام حمزا ولد نذیر حسین بتایا ۔ ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل...
کراچی: ڈسٹرکٹ کیماڑی ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب ڈاکوؤں نے کار سوار کو پیسوں کا تھیلا چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ ڈاکو نئی 125 موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے جس پر پولیس کے مونو گرام والی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے چھیپا کے رضا کارں نے انتہائی تشویش ناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 48...
کراچی: ناظم آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار اور دکانیں لوٹنے والے ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدر نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا 5 رکنی گروہ گرفتار کیا ہے، ملزمان کی شناخت ارشد، جمیل، سعید خان، محمد عثمان اور جہانگیر کے نام سے کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ ڈسٹرکٹ سینٹرل، کورنگی، ملیر اور سائٹ سپر ہائی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے پیسے لے جانے والے شہریوں کو لوٹنے کے علاوہ دکانوں میں گھس کر...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشتعل شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 8 میں شہریوں نے 3 ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے کے الزام میں پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت سلیمان کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی دونوں ڈاکوؤں کے نام اسد اور عدنان معلوم ہوئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں واقعہ شہری سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پیش آیا جس میں ڈاکوؤں نے شہری کو سر پر پستول کے بٹ مار کر زخمی کیا جو کہ اورنگی ٹاؤن...

وفاقی وزیر داخلہ کی صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروںکوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی بھرپور مذمت کی۔(جاری ہے) وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس جوانوں نیرات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرنے والے ڈاکووں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے...
کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا، مقتول چار بچوں کا باپ، عمر کوٹ کا رہائشی اور کراچی میں چائے کے ہوٹل پر ملازمت کرتا تھا.پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آکر 36 سال کا کریم جاں بحق ہوگیا۔مقتول کریم چائے کے ہوٹل پر گزشتہ تین سال سے ملازمت کر رہا تھا اور پندرہ سال قبل کراچی آیا تھا، وہ چار بچوں کا باپ تھا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دو ڈاکوؤں کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ موٹر سائیکل اور چھینا گیا سامان...
کراچی: شہر قائد میں ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ایسٹ گلزار ہجری اسکیم 33 ختم نبوت چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی شہری نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 55 ہوگئی اس حوالے سے ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق مقول کی شناخت 36 سالہ محمد کریم ولد محمد خمیسو کے نام سے کی گئی جسے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے...
مبینہ ٹاؤن پولیس نے گلشن اقبال میٹروول میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او چوہدری نواز نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت امین اور نسیم کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
کراچی :شہر قائد میں تالا توڑ گروہ نے ایک بڑی واردات کی ہے، جس میں اس نے 5 دکانیں لوٹ لیں۔ پولیس حکام نے اطلاع دی ہے کہ کراچی کے ضلع ملیر، گلشن حدید میں تالا توڑ گروہ متحرک ہو گیا ہے، جس نے ایک واردات میں فیز وَن کی مارکیٹ میں پانچ دکانوں کا صفایا کر ڈالا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واردات 5 رکنی گینگ نے کی ہے، گلشن حدید فیز ون کی مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے پہنچتے ہی سیکیورٹی گارڈ کو قابو کر لیا، اور اسے رسیوں سے باندھ کر سائیڈ میں بے بس کر دیا۔ پولیس نے نشان دہی کی کہ ڈاکوؤں نے واردات میں مارکیٹ کی پانچ بڑی دکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے مومن آباد اور ملیر سٹی پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے ایرانی کیمپ کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو گل محمد کو زخمی حالت میں اس کے ساتھی عرفان سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، چلیدہ خولز ، 4 موبائل فونز ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ مومن آباد پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال جبکہ اس کے ساتھی کو تفتیش کے تھانے منتقل کر دیا۔ دریں اثنا ملیر سٹی پولیس نے شاہراہ...
شہر قائد کے ضلع ڈسٹرکٹ کورنگی ڈاکوؤں کے لیے جنت بن گیا، جہاں دوسرے روز بھی ڈکیتوں نے سنار کی دکان میں واردات کی اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔ منگل کو کورنگی میں جیولرز کی دکانوں میں بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹنے اور مزاحمت پر دکاندار کے قتل کے بعد ڈاکوؤں نے پولیس کی ناقص کارکردگی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کورنگی بھٹائی کالونی گراؤنڈ کے قریب بدھ کو دن دہاڑھے جیولرز کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ کورنگی میں ایک روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جیولر مارکیٹ کے دکاندار کی نمازہ جنازہ ادا کی جا رہی تھی تو اسی دوران ڈاکو کورنگی بھٹائی گراؤنڈ کے قریب بسم...
شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے دن دہاڑے جیولرز کی دکانوں میں لوٹ مار کے دوران بھاری مالیت کا سونا لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر دکاندار اور خاتون کو زخمی کیا، دوران علاج دکاندار دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو پر قائم مارکیٹ میں دن دہاڑے چار موٹرسائیکلوں پر سوار 8 جدید اسلحے سے لیس ڈاکوؤں نے جیولرز کی دکانوں پر لوٹ مار کی۔ اس دوران ایک دکاندار نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں دکاندار نے بھی فائرنگ کی جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر خاتون زخمی ہوئیں۔ زخمی دکاندار کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاضی احمد (نمائندہ جسارت )قاضی احمد پولیس اور ڈاکوؤں کافقیر رسول بخش لنک روڈ پر آمنا سامنا مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اسکے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ قاضی احمدکی پولیس روزانہ کے معمول کے مطابق گشت کے دوران نامعلوم ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا اور جبکہ اس کے 2 ساتھی ملزم نوید چانڈیو اور وحید چانڈیو فرار ہوگئے زخمی ڈاکو کو علاج کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیازخمی ڈاکو کی شناخت سلیم چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ سمیت پستول برآمد کیا گیا ہے زخمی ڈاکو قاضی...
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شہری نے ڈاکووں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ شہری کی ڈاکووں پر فائرنگ اور ان کے فرار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں ڈاکووں کی شہری کو لوٹنے کی کوشش اور فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ڈاکوؤں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی تاہم شہری کی طرف سے فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی شہری بینک سے رقم نکلواکر گھر پہنچنے پر گاڑی روکتا ہے تو موٹرسائیکل سوار ملزمان بھی پہنچ جاتے ہیں۔ سر پر ٹوپی اور رومال ڈالے...
کراچی: حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا. ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کے انتہائی حساس علاقے میں چند روز قبل 5 جولائی کی رات 11 بجے کے قریب 3 ڈاکوؤں نے ضیا اسرار نامی ایزی پیسہ شاپ کے مالک کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر نقدی سے بھرا ہوا بیگ چھینا تھا جس میں 25 لاکھ روپے کی رقم اور موبائل فون کی سمیں بھی موجود تھی. واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شہری کو خوفزدہ کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی تھی اور لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے. واردات کی اطلاع ملتے ہی حساس ادارے متحرک...
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوال پر کہا کہ پہلی دفعہ سیاستدان، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا کی خبروں پربالکل یقین نہ کریں۔ سکھر میں پاکستان کے سب سے بڑے جلوس کو ہنڈل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ افواہیں کہ آصف زرداری کو بطور صدر ہٹایا جا رہا ہے اور نئی ترمیم لائی جارہی ہے؟ اس پر محسن نقوی کا کہنا تھاکہ میری درخواست ہے کہ دو دن سیاست نہ کریں تو بہت اچھی بات ہے، سوشل میڈیا کی خبروں پر بالکل یقین نہ کریں، بعض لوگوں کو تکلیف...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ نواب کالونی روٹ 20 نمبر اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 21 سالہ ذیشان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ کریم آباد نجی بینک کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔ عزیز آباد پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 24 سالہ نصیب زادہ کے نام...
کراچی: ویگو میں سوار ڈاکوؤں نے 30 اپریل کی شب اورنگی ٹاؤن کے 20 قصابوں کو میر پور خاص مویشیوں کی خریداری کے لیے جاتے ہوئے لوٹا تھا جس کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج ہے حساس ادارے نے مویشیوں کے بیوپاریوں سے 95 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جس میں 2 پولیس اہلکار بھی بتائے جاتے ہیں جبکہ گروہ میں دیگر 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 مفرور ڈاکوؤں کی تلاش کا عمل جاری ہے. اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 اپریل کی رات سپر ہائی وے پر ویگو گاڑی میں سوار ڈاکوؤں نے اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے 20 قصابوں سے 95 لاکھ روپے نقد اور موبائل فونز...
—علامتی تصویر پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر فائرنگ سے زخمی سرکاری افسر دم توڑ گیا۔مقامی پولیس کے مطابق مقتول اعظم چترالی محکمۂ کمیونیکیشن اینڈ ورکس میں اکاؤنٹنٹ تھے۔ وہ گزشتہ شب آبشار کالونی میں چہل قدمی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق آفتاب چترالی کا رشتے دار تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ ایس پی ورسک سجاد خان نے بتایا کہ واردات کے دوران ملزمان نقدی یا موبائل فون لے کر نہیں گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> شہدادپور(نمائندہ جسارت) مبینہ پولیس مقابلے میں دو مسلح ڈاکو گرفتارتفصیلات کے مطابق شہدادپور پولیس نے واپڈا روڈ پر چانڈیا موڑ کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو مسلح ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایچ او شہدادپور محمد اسلم بلو کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تین مسلح مشتبہ افراد جرم کی نیت سے علاقے میں موجود ہیں، جس کے بعد پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی۔ پولیس کے پہنچنے پر مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت قاضی احمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیر اور مرکزی شوری کے رکن حافظ نصراللہ عزیز چنا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو اپنی جاگیر اور یہاں کے رہنے والوں کو اپنا غلام سمجھ رکھا ہے سندھ کے حقوق پر بات کرنا جرم بنا دیا گیا ہے دریائے سندھ سے کینال نکالنا سندھ کو بنجر بنانے کے مترادف ہے جو کوئی محب وطن برداشت نہیں کرے گا پہلے پاکستان نے اب ایران نے اس خطے میں بھارت اسرائیل اور امریکا کے عزائم کو خاک میں ملادیا ہے یہ بات انھوں نے صحافیوں سے گفتگو اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات میں خود حکومت سندھ ملوث...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد کمین گاہیں نذر آتش، ضلع سکھر کے کچے کے علاقے باگڑجی میں پولیس کی بھاری نفری نے منظم اور بھرپور آپریشن کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہوں کو نذر آتش کردیا۔ آپریشن میں جدید اسلحے، بکتر بند گاڑیوں اور خصوصی تربیت یافتہ اہلکاروں نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد پولیس نے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے اور علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ ایک ٹارگیٹڈ آپریشن تھا، جس کا مقصد کچے کے علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔ایس ایس پی...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کے الیکٹرک کے ملازم سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو ای مغل پان والی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 42 سالہ آصف ولد معیز کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بلال کالونی ناصر خان نے بتایا کہ واقعہ لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی زد میں آکر آصف پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے بعدازاں عباسی شہید اسپتال سے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مضروب کے الیکٹرک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> شکارپور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے شکارپور سے معصوم بچے انس تھہیم کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مراد علی شاہ حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے معصوم بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک فرض شناس اور وڈیروں بنگلوں پر حاضری نہ دینے والے پولیس افسران کو تعینات نہیں کیا جاتا اس وقت تک شکارپور سمیت سندھ میں امن کا قیام ممکن نہیں کیونکہ ان بنگلوں سے ہی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی ہوتی ہے۔ شکارپور کا ایک پولیس افسر پہلے بھی ایسا انکشاف کر چکا ہے۔ صوبائی مشیر کے پولیس اسکواڈ کے ذریعے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> قمبرعلی خان(نمائندہ جسارت) ضلعی ہیڈ کوارٹر قمبر شہر چاروں طرف سنگین وارداتوں کی لپیٹ میں مسلح ڈاکوؤں کے مختلف گروہوں نے ایک پولیس اہلکار سمیت دیگر شہریوں سے اسکوٹر، موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقد سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا جبکہ مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوؤں نے ایک پولیس اہلکار کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور جائے واردات سے فرار ہوگئے پولیس گہری نیند میں جبکہ عوام شدید خوف وہراس میں مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے قومی شاہراہ قمبر دوست علی روڈ پر شیخ واہ موڑ کے علاقے میں ناکہ بندی کرکے مجاہد شاہانی اسپیشل پولیس فورس کے ایک اہلکار شکیل احمد سومرو کو روک کر ان سے...
—فائل فوٹو کراچی میں معمار موڑ پر پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکو کے اہل خانہ کا احتجاجی مظاہرہ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 1 ڈاکو کی شناخت 25 سالہ رحیم کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں ڈاکوؤں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے گیارہ نمبر غازی آباد کرسچن قبرستان کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ پاکستان بازار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ نوجوان کی شناخت 27 سالہ احمد علی کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت عروج پر ہے، تاہم اس دوران سٹریٹ کرائمز میں بھی تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمرکوٹ سے آنے والے بیوپاری “میاں داد” کو عائشہ منزل، عرشی مال کے قریب اس وقت لوٹ لیا گیا جب وہ اپنے 12 قربانی کے بکرے فروخت کرنے کراچی پہنچا تھا۔ پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے میاں داد سے تمام 12 بکرے چھین لیے، اور مزاحمت پر اسے دو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی بیوپاری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے...
کراچی میں سائٹ اے پولیس نے بدھ بازار کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت عادل اور جنید کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
راجن پور پولیس نے روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران کمسن بچے سمیت 2 مغوی بازیاب کرالیے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) راجن پور کے مطابق روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ڈی پی او راجن پور کے مطابق بازیاب مغویوں کو 2 روز قبل اغوا کرکے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔
—فائل فوٹو ملتان میں بہاولپور بائی پاس چوک کے قریب مویشیوں کے بیوپاری کو لوٹ لیا گیا۔بیوپاری نے پولیس کو بتایا ہے کہ 3 مسلح افراد پولیس کی وردی میں آئے اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ شہر میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی ایک اور وارداتکراچی شہر میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی ایک... پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
—فائل فوٹو شیخوپورہ کے مریدکے روڈ پر ڈاکوؤں نے ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے اپنے گرفتار ساتھی کو چھڑانے کے لیے کرمنل کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاکپنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس اہلکار ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو پر شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں ڈکیتی اور قتل کے کئی مقدمات تھے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے...
رحیم یار خان پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی کمین گاہیں تباہ کردیں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن،جدید ہتھیار استعمال کئے پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف ڈرون اور جدید ہتھیار استعمال کئے۔پولیس کے ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے اطلاع، کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان پولیس کا کچہ کرمنلز کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔
لاہور: پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف ڈرون اور جدید ہتھیار استعمال کئے۔ پولیس کے ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے اطلاع، کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان پولیس کا کچہ کرمنلز کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔
حب کے علاقے جام کالونی میں ڈکیتی کے دوران شہری نے فائرنگ کرکے 3 ڈاکو ہلاک کردیے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہری بینک سے پیسے نکلوا کر جارہا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں شہری اور ڈاکوؤں کو ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کورنگی میں شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی کمسن بچی کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، واقعے کا مقدمہ 3 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پیرکی شب عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی ساڑھے تین سیکٹر35 اے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 12 سالہ بچی عارفہ وقارکی نمازجنازہ منگل کی صبح جامعہ مسجد مدنی میں ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں مقتولہ بچی کے اہلخانہ ،عزیزواقارب اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، مقتولہ بچی کو باغ کورنگی میں واقع مقامی قبرستان میں...
لاہور: پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن میں دو مغوی شہریوں کو بازیاب کرالیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کی قیادت میں تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ملزمان مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ نامعلوم مسلح ملزمان نے ضمیر اور رمضان نامی شہریوں کو چند روز قبل اغوا کر کے کچہ منتقل کیا تھا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرانے پر ڈی پی او عرفان علی سموں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
نیو سبزی منڈی پولیس چوکی کے عملے نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر منڈی کے تاجروں اور دکانداروں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سبزی منڈی میں داخل ہو کر مکمل ریکی کے بعد ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہوجاتے تھے۔ نیو سبزی منڈی پولیس چوکی کے ہاتھوں گرفتار ڈاکوؤں کے پانچ رکنی گروہ کی شناخت حمزہ ولد طفیل خان، سلمان ولد جان افضل، شاہزیب ولد معراج گل، سلمان ولد ہدایت اللہ اور ارسلان ولد یامین کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے ایم پی فائیو رائفل، نائن ایم ایم پستول، 2 پستول 30 بور،...
کراچی: یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر گاڑی میں سوار پولیس اہلکار سے لوٹ مار کر رہے تھے اہلکار نے فائرنگ کر دی، جس سے دونوں ڈکیت زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح عزیز بھٹی تھانے کے علاقے یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے حسنات اکرم نامی طالب علم سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین لی جبکہ اسی دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور پر روکا اور لوٹ مار کرنے لگے تو گاڑی میں سوار شخص نے فائرنگ کر دی جس...
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکو اور شہری کے درمیان فائرنگ کے مقابلے کی زد میں چار سالہ بچی گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ کورنگی میں ڈاکو راج کسی بھی صورت قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی کلو چوک کے قریب شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کمسن بچی ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انھوں نے ٹائروں کو نذر آتش کر کے سڑک بلاک کردی اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے اس موقع پر مشتعل افراد نے ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے افسران کی ناقص کارکردگی کو شدید...
مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور پر روکا اور لوٹ مار کرنے لگے تو گاڑی میں سوار شخص نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر پر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر گاڑی میں سوار پولیس اہلکار سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اہلکار نے فائرنگ کر دی، جس سے دونوں ڈکیت زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے حسنات اکرم نامی طالب علم سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین لی، جبکہ اسی دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور...
لاہور: راجن پور پولیس نے تین دن قبل تاوان کیلئے اغوا 2 مغویوں کو ڈاکوؤں سے باحفاظت بازیاب کرالیا۔ پنجاب پولیس نے ڈی پی اور فاروق امجد کی قیادت میں خفیہ اطلاع پر کچہ سونمیانی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی جس کے بعد ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کا مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرانے پر ڈی پی او راجن پور اور ٹیم کو...
شاہین فورس نے نارتھ کراچی میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ بلال کالونی تھانے کی حدود میں شاہین فورس کے اہلکار گشت کر رہے تھے کہ انہوں نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم، شاہین فورس کے اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا اور خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں مکہ ہوٹل کے قریب شاہین فورس نے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت حارث اور دانیال کے نام سے کی...
کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے محمود آباد اعظم بستی میں میڈیکل اسٹور پر ڈاکوؤں کے 4 رکنی گروہ کی لوٹ مار ، مزاحمت پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس پر گولیاں چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو جو کہ چہرے پر ماسک لگائے اور پی کیپ پہنے ہوئے تھے اعظم بستی ڈبل روڈ پر قائم میڈیکل اسٹور پر آتے ہیں اور اسلحے کے زور پر دکانداروں کو یرغمال بنا کر دکان پر موجود گاہک سے پرس چھین لیتے ہیں۔ اس دوران ایک ڈاکو نقدی نکالنے کے لیے کاؤنٹر سے دکان کے اندر کود گیا اور کیش کاؤنٹر سے نقدی جمع...
کراچی: ضلع کورنگی کے علاقے لانڈھی میں ڈاکوؤں نے دوسرے روز بھی ایک اور گھر اجاڑ دیا جہاں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا، جہاں دوروز کے دوران سفاک ڈاکوؤں نے فائرنگ سے کمسن لڑکے اور شہری کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر زندگی سے محروم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی کے علاقے 4 نمبر گلی نمبر 2 اسکول گلی میں موٹر سائیکل سوار سفاک ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر 36 سالہ شاہ فہد ولد طاہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مقتول کے چہرے پر گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی، مقتول کی لاش چھیپا کے...
شہر کراچی میں جاری ڈاکو راج کے دوران کیماڑی اور قیوم آباد کے قریب ڈاکوؤں نے تین افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کیماڑی کے علاقے تارا چند روڈ بلاک 24 کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ عبدالرحمان اور 49 سالہ شاہنواز کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی جیکسن پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا قیوم آباد کے پی ٹی فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل سوار...
شکارپور میں آرائیں لنک روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 ڈاکو میں سے 2 کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ایس ایس پی نے کہا کہ ہلاک ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں ۔
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ گزشتہ شب پیر آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر فائیو ای غوثیہ کالونی میں فرار ہوتے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑجانے والے 34 سالہ کاشف ولد ارشاد حسین کی نمازجنازہ گزشتہ روزاورنگی ٹاؤن سیکٹرفائیو ای میں واقع غوثیہ مسجد میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں مقتول کی میت اورنگی ٹاؤن دس نمبر میں واقع الفتح قبرستان لے جائے گئی جہاں مقتول کو آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، مقتول تین بچوں کا باپ اور چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، وہ نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ مقتول کاشف کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیر کی شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ، مقتول نجی کمپنی کا ملازم اور تین بچوں کا باپ تھا تفصیلات کے مطابق پیرآباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر فائیو ای غوثیہ مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد نارتھ ناظم آباد میں واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 38 سالہ محمد کاشان ولد ارشاد حسین کے نام سے کی گئی ، کاشان کے...
کراچی: ناظم آباد فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر خاتون سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت 40 سالہ سلمیٰ زوجہ سلیم ، 20 سالہ سفی اللہ ولد سلیم اللہ اور 40 سالہ ظہیر ولد محمد اسماعیل کے ناموں سے کی گئی۔ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، ناظم آباد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے استفسار کیا ہے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کو سپورٹ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں انتخابات کے بعد لوگوں سے ان کا اصل مینڈیٹ چھین لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل میں ہے، چوروں اور ڈاکوؤں کو سپورٹ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ وقت قومی اتحاد کا ہے، ورنہ ملکی حالات مزید خراب ہوں گے۔
—فائل فوٹو بلوچستان کے شہر تربت میں نجی بینک میں ڈکیتی کا مقدمہ بینک منیجر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔تربت پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈاکو تربت کے نجی بینک سے 2 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ تربت: بھاری ہتھیاروں سے مسلح ڈاکو مرکزی بازار میں بینک لوٹ کر فرار تربت پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹی گئی رقم کا تعین کیا جا رہا ہے، ڈاکوؤں کی تلاش اور تحقیقات جاری ہیں۔ مذکورہ ڈکیتی کی واردات تربت کے مرکزی بازار میں واقع بینک میں ہوئی تھی جس میں بھاری ہتھیاروں سے مسلح ڈاکوؤں نے بینک لوٹا تھا۔ڈاکوؤں نے بینک کے عملے کو یرغمال بنایا تھا اور کیش تھیلوں میں بھر...
کراچی(نیوز ڈیسک)شہر میں جاری ڈاکو راج تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا ، رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ...
کراچی: شہر میں ڈاکوؤں کی خون ریز کارروائیاں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں اور کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔ ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، بعدازاں واقعے کی...
— فالئل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11 مقدمات میں فردِ جرم عائد کرنے کےلیے مجھے دستاویزات فراہم کردی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میں نے ایک دن میں 25 مقدمات میں ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پکے کے ڈاکوؤں نے کچے کے ڈاکوؤں کے ساتھ الحاق کر رکھا ہے۔
شہر قائد میں جاری ڈاکو راج کے دوران پیر سے بدھ تک 3 روز میں ڈاکوؤں کی سفاکانہ فائرنگ کا نشانہ بن کر 4 افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 21 اپریل بروز پیر اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں ڈاکوؤں نے کار شوروم کے مالک خان عالم کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس سے 8 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ 22 اپریل بروز منگل ڈاکوؤں نے سپر ہائی وے وزیر گوٹھ اتوار بازار کے قریب فائرنگ سے دنبہ گوٹھ کے رہائشی 28 سالہ غنی کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا ۔ اسی روز کورنگی سو کوارٹر ظہور...
کراچی: سائٹ ایریا باوانی چالی میں نصف درجن ڈاکوؤں نے جیولری کی دکان پر دھاوا بول دیا، اس موقع پر کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے جبکہ عوام نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او سائٹ ایریا ایاز خان نے بتایا کہ ڈاکو جیولرز شاپ میں داخل ہوئے تھے کہ اس دوران کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والے 2 راہگیر 48 سالہ عمر سعید اور47 سالہ باسط گولیاں لگنے زخمی ہوگئے۔ واردات کے وقت موقع پر موجود...
کراچی: سپرہائی وے وزیر گوٹھ میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو ابدی نیند سلا دیا اور مقتول کی چند ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ سپر ہائی وے وزیر گوٹھ اتوار بازار کے قریب فائرنگ سے جاں بحق شہری کی شناخت 28 سالہ غنی کے نام سے کی گئی اور لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ایکسپریس کو مقتول کے چچازاد بھائی برکت علی نے بتایا کہ غنی دنبہ گوٹھ کا رہائشی تھا جس کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور اس نے کچھ عرصہ قبل نئی موٹر سائیکل خریدی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ غنی صبا سینما کے قریب پارٹس بنانے...
حیدرآباد(نیٹ نیوز) کچے کے علاقے سے اغوا ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو پولیس اور رینجرز نے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرالیا۔کلکٹر کسٹم مونا محفوظ نے کسٹم ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا 15 سے 16 ڈاکوؤں نے دو اپریل کو کشمور ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کسٹم انسپکٹر راشد علی اور اہلکار وزیر علی میمن کو اغوا کر لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کسٹم انسپکٹر و اہلکار کا اغوا ڈاکوؤں نے قریبی عزیز کو چھڑوانے کیلئے دباو ڈالنے کیلئے کیا تھا۔
اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر میں ڈاکوؤں نے پیر کی شب مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ دوپہر میں اسی تھانے کی حدود گلشن حدید میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کار شوروم کا مالک جاں بحق ہوا تھا اور اس قتل کے خلاف اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے پانچ گھنٹے تک نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دیا تھا۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید فیز 3 فلٹر پلانٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی دوسری واردات کے دوران مزاحمت پر 33 سالہ اویس احمد کو فائرنگ کر...
لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی ٹیم ملزم کو برآمدگی کے لیے گجرپورہ لے جارہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم بچوں کے اغواء، زیادتی اور چوری جیسے سنگین جرائم میں اشتہاری تھا۔
شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ایک اور شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد رواں سال جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن رئیس امروہی کالونی گلی نمبر 10 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 45 سالہ ظفر ولد عبدالستار نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال میں دم توڑ گیا۔ حالیہ واقعے کے بعد رواں سال شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی۔ اس حوالے سے اقبال مارکیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ظفر جمعرات کی دوپہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا جسے...
علامتی تصویر۔ فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں مبینہ ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک طالب علم جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچے اسکول سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آئے۔ تین ڈاکوؤں نے ایک بیوپاری سے نقد رقم لوٹی اور فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکووں کی گرفتاری لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن گلشن بہار سیکٹر 16 مہاجر چوک کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ قمرالنسا زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گا۔ پاکستان بازار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح...
شہر قائد کے علاقے جنجال گوٹھ میں واقع شہناز اسپتال کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنجال گوٹھ میں اپنی پولیو ورکر بہن کو شہناز اسپتال کے پوائںٹ پر چھوڑنے کیلیے آنے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کردیا۔ رواں سال کے دوران کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی۔ اس حوالے ہیڈ محرر سائٹ سپر ہائی وے صنتعی ایریا پولیس شفیق نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 32 سالہ قیصر کے نام سے کی گئی جو کہ جنجال گوٹھ شہناز اسپتال سے کچھ فاصلے پر ڈبل روڈ کے قریب قائم ایک عمارت میں پولیو...
اورنگی زیڈ ایم سی پارک کے قریب مقابلے میں پولیس اہلکار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ، ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ مومن آباد پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن زیڈ ایم سی پارک کے قریب شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار کامران ولد کمال کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جسے بعدازاں آغا خان اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
—فائل فوٹو قصور کے نواحی علاقے چونیاں میں پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے علاقے میں واردات کر کے فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں لاہور سے تعلق رکھنے والے علی نواز اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شیراز اسلم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ڈاکو انتہائی خطر ناک ہیں جو 40 وارداتوں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے۔ مختلف کارروائیوں میں 5 رکنی ڈکیت گینگ سمیت 9 ملزمان گرفتارکراچیپولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 رکنی... گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چھینا گیا مال بر آمد ہوا ہے۔زخمی ڈاکوؤں کو علاج کے لیے تحصیل اسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا...
آئی جی پنجاب عثمان انور—فائل فوٹو آئی جی پنجاب عثمان انور نے کچے کے ڈاکوؤں اور ان کےسہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوار کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ کچے کے ڈاکوؤں کے اغوا کیلئے نت نئے ہتھکنڈےکچے کے ڈاکو سوشل میڈیا اور موبائل فونز کے ذریعے بھی معصوم شہریوں کو لبھاتے ہیں۔ اجلاس میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف ڈرونز ٹیکنالوجی، بکتر بند گاڑیوں، جدید اسلحہ و آلات کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آئی جی پنجاب نے بتایا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، تھرمل کیمرے، کواڈ کاپٹر، اسلحہ اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے۔
کشمور میں انڈس ہائی وے پر قائم کسٹم چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے کسٹم انسپکٹر سمیت تین افراد کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق یاسین ماچھی گینگ کسٹم انسپکٹر راشد سومرو، اہلکار وزیر احمد اور باورچی رفیق چاچڑ کو اغوا کرکے لے گئے oiN. ڈاکوؤں کی جاری کردہ ویڈیو میں مغوی اہلکار حکومت سے اپیل کررہا ہے کہ ڈاکوؤں کے گرفتار رشتہ دار رہا کئے جائیں، ورنہ انہیں قتل کردیا جائے گا۔ Post Views: 1
پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ کے علاقے پکا چانڈیہ، داعوالہ سے متصل ایریا میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ڈاکووں کے 2 سہولت کار گرفتار کرکے ان کے ٹھکانے مسمار کر دئیے۔ ترجمان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرچ آپریشن ڈاکوؤں کی سہولت کاری میں ملوث مشکوک افراد کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، تمام علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے خانہ تلاشی کر رہی ہے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان۔پولیس آپریشن میں اے ایس پی صادق آباد کی نگرانی میں ایچ اوز کوٹسبزل، بھونگ، احمدپور لمہ سمیت ایلیٹ کمانڈوز ،پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے، ولیس کو بکتر بند ،بلٹ پروف گاڑیوں کی مدد حاصل ہے۔ ڈسٹرکٹ...
--فائل فوٹو گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی حسن جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ گھوٹکی: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار اغواء، 1 شہید، 1 ڈاکو ہلاکگھوٹکی میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکارشہید ہو گیا۔ پولیس کے مطا بق ڈاکو علی حسن جھکرانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار اللہ وارث چوک کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ عوام نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو بمشکل عوام کے چنگل سے نکال کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی ڈاکوؤں نے دکانداروں کو موبائل فونز سے محروم کر دیا جہاں ایک ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے ڈاکو کو...
—فائل فوٹو پولیس نے قمبر شہداد کوٹ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ کوٹ ادو: پولیس کی موہانہ گینگ کے خلاف کارروائی، 4 کارندے گرفتارکوٹ ادو میں پولیس نے موہانہ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق قمبر شہداد کوٹ کے علاقے محمودآباد روڈ پر فائرنگ کے تبالے کے بعد متعداد جرائم میں مطلوب ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے درج مقدمات کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او رائے مظہر اقبال کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ آج صبح 9 بجے پیش آیا، واردات میں پانچ ڈاکو ملوث تھے، جن میں سے ایک بینک کے باہر کھڑا رہا، جبکہ چار اندر داخل ہوئے اور بینک لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر کے باڑہ بازار میں ڈاکوؤں نے نجی بینک کو لوٹ لیا اور ایک کروڑ روپے لے کر فرار ہو گئے۔ ڈی پی او رائے مظہر اقبال کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ آج صبح 9 بجے پیش آیا، واردات میں پانچ ڈاکو ملوث تھے، جن میں سے ایک بینک کے باہر کھڑا رہا، جبکہ چار اندر داخل ہوئے اور بینک لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی...
گلشن اقبال پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ گلشن اقبال پولیس نے رب میڈیکل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈکیت کو سجاد جبکہ ساتھی کو جاسد کے نام سے شناخت کیا گیا ہے جن کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جبکہ پولیس دونوں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
کراچی: فیڈرل بی ایریا میں مقامی اخبار کے چیف کرائم رپورٹر و سابق صدر کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے اہلخانہ کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رکشے میں یرغمال بنا کر طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا، کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن نے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع سرکاری اسکول کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے مقامی اخبار کے چیف کرائم رپورٹر و سابق صدر کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کاشف ہاشمی کی 2 بھابھیوں اور ہمشیرہ کو رکشے میں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر گود میں موجود شیر خوار بچے کے سر پر پستول رکھ دی۔ ڈاکوؤں...
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 45 سالہ مدد علی کے نام سے کی گئی۔ گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سیکٹر ایکس 4 نواز شریف پارک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
سہراب گوٹھ پولیس نے عثمانیہ سوسائٹی میں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت ڈاکوؤں کا چار رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو 20 سالہ ہارون جبکہ دیگر تین ساتھیوں کو عباس، وقاص اور شہروز کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے پولیس نے دو پستول ، نقدی اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ دیگر تین ساتھیوں کو تھانے منتقل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ، پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہ ہے۔
جیکب آباد(نیوز ڈیسک)جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں اسکول ٹیچرز کو ہراساں کرنے کے معاملے کے بعد اسکول کو تالا لگے 5 روز ہو چکے، اساتذہ اور طلبا کو پریشانی کا سامنا ہے۔ٹھل میں 5 روز سے اسکول پر تالے لگنے کے بعد خواتین ٹیچرز اور بچے خوف کا شکار ہیں۔ بچوں کے تعلیمی سلسلہ معطل ہونے سے والدین پریشان ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے اسکول آنے سے انکار کردیا، ہم کیا کریں۔ جبکہ طلبا کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارے اساتذہ کو تحفظ فراہم کرے۔واضح رہے کہ جیکب آباد میں گذشتہ دنوں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈاکوؤں نے وین روک کراساتذہ کے اغوا کی کوشش کی تھی۔ اغوا کے...
—فائل فوٹو دادو کی تحصیل میہڑ میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 مسافر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے مسافروں سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ کندھ کوٹ، ڈاکوؤں کی مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار، ہندو نوجوان اغوا کندھ کوٹ کندھ کوٹ دن دہاڑے ڈاکوؤں کی مسافر گاڑیوں... پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جھل مگسی سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ کوچ کا کلینر اور 1 کار سوار زخمی ہو گئے۔ لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال میہڑ منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔گرفتار ڈاکووں میں محمد عدیل اور ذیشان شامل ہیں۔ پولیس رات گئے لنک روڈ ترنول میں معمول کی چیکنگ پر مامور تھی۔ پولیس نے 2مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل سواروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ تھانہ ترنول پولیس نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکوں کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان کے مطابق بدنام زمانہ ڈاکو عدیل پنجاب...
—فائل فوٹو کراچی میں رات گئے مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں5 زخمی بھی شامل ہیں۔کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے رات گئے پاک کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو دورانِ علاج ہلاک اس کے علاوہ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 5 مارچ کو بفرزون میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو دورانِ علاج ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم کی شناخت شاہنواز عرف شانو کے نام سے ہوئی تھی۔ مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک، ایک گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد کراچیمیمن گوٹھ پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2ملزمان... ایس...