کراچی؛ بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے 5 ڈکیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
کراچی:
ناظم آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار اور دکانیں لوٹنے والے ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدر نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا 5 رکنی گروہ گرفتار کیا ہے، ملزمان کی شناخت ارشد، جمیل، سعید خان، محمد عثمان اور جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ ڈسٹرکٹ سینٹرل، کورنگی، ملیر اور سائٹ سپر ہائی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے پیسے لے جانے والے شہریوں کو لوٹنے کے علاوہ دکانوں میں گھس کر بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 3 پستول، 9 ایم ایم پستول، 30 بور کے 2 پستول، 13 گولیاں، نقد رقم، موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ عادی جرائم پیشہ ہے اور ان کا کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور انہوں ںے ابتدائی تفتیش میں شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔
کامران حیدر نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو گلشن اقبال، سرجانی، اورنگی ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے رہائشی ہیں اور اس حوالے سے پولیس ان کے گروہ میں شامل دیگر کارندوں کے بارے میں بھی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ ڈاکوو ں
پڑھیں:
کراچی، ماڑی پور روڈ پر شدید ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
کراچی:شہر قائد میں ماڑی پور روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، وزیر مینشن سے گلبائی تک سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹریلرز، ٹرکوں اور دیگر ہیوی گاڑیوں کی بڑی تعداد سڑک پر موجود ہے، جس کے باعث چھوٹی گاڑیاں ان کے درمیان پھنس کر رہ گئیں۔
متعدد ٹرک ڈرائیوروں نے گاڑیاں بند کر کے سڑک پر ہی ڈیرے ڈال لیے، جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔