کچے کے 6 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راجن پور: پنجاب پولیس کو راجن پور میں بڑی کامیابی ملی ہے جہاں کچے کے 6 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ راجن پور پولیس کا کچہ میں سکھانی گینگ کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا اور گرفتار ڈاکوؤں میں پنجاب حکومت کی جانب سے 30 لاکھ روپے سر کی قیمت والا ڈاکو میرحاجی سکھانی بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجن پور پولیس اور کچہ کریمنلز کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا تاہم ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے لیا گیا اور پولیس کی مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں 6 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت گرفتاری پیش کر دی۔ گرفتار ڈاکو پولیس کو قتل، ڈکیتی اور اغوا کے درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہیڈ منی والے ڈاکو سمیت 6 خطرناک ڈاکوؤں کو سرنڈر کروانے پر ڈی پی او راجن پور اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی جی پنجاب کا گاڑیوں سے سیاہ شیشے فوری ہٹانے کا حکم
فائل فوٹو، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورانسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے گاڑیوں سے سیاہ شیشے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سیاہ شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ گاڑی اور موٹرسائیکل کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین دیگر شہریوں کی طرح پولیس افسران اور اہلکاروں پر بھی مساوی طور پر لاگو ہوں گے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ ایس ایچ اوز، انچارج، ضلعی افسران، یونٹس اور فارمیشنز سربراہان ذمے دار ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق قانون شکنی پر افسران، اہلکار اور مجاز سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔