نیو سبزی منڈی کے تاجروں اور دکانداروں کو لوٹنے والا پانچ رکنی گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
نیو سبزی منڈی پولیس چوکی کے عملے نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر منڈی کے تاجروں اور دکانداروں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سبزی منڈی میں داخل ہو کر مکمل ریکی کے بعد ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہوجاتے تھے۔
نیو سبزی منڈی پولیس چوکی کے ہاتھوں گرفتار ڈاکوؤں کے پانچ رکنی گروہ کی شناخت حمزہ ولد طفیل خان، سلمان ولد جان افضل، شاہزیب ولد معراج گل، سلمان ولد ہدایت اللہ اور ارسلان ولد یامین کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے ایم پی فائیو رائفل، نائن ایم ایم پستول، 2 پستول 30 بور، گولیاں اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کی سبزی منڈی میں داخل ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے زیر استعمال سوزوکی پک اپ اور 125 موٹر سائیکل کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران کئی تاجروں اور دکانداروں کو لوٹنے کا انکشاف کیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں کے سبزی منڈی رکنی گروہ
پڑھیں:
تفتان، غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش کرنیوالے غیر ملکی گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بنگلہ دیش سے وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، جو وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ کارروائی فرنٹیئر کور حکام کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان سے قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہیں کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔