عمران خان سے ملاقات کا دن؛ اڈیالہ جیل کے باہر علی محمد خان کی پولیس سے تلخ کلامی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے روز داہگل پولیس ناکے پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو روک لیا گیا، جس پر پولیس افسران سے تلخ کلامی ہوگئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آئین پاکستان کا حلف آپ نے بھی لیا اور میں نے بھی لیا ہے، آپ کے پاس ہمیں روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ میں قومی اسمبلی کا ممبر ہوں، آپ کی خاموشی بتا رہی ہے آپ مجبور ہیں۔
علی محمد خان بغیر وردی میں موجود پولیس اہلکار پر بھی برہم ہوگئے، جس پر پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ ڈی ایف سی ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ قانون کو فالو کریں اس نے یونیفارم کیوں نہیں پہنی ہے، ہمارے خلاف پنجاب حکومت کا کوئی آرڈر دکھائیں۔ ہم پاکستان کے آزاد شہری ہیں۔
ایس ایچ او اعزاز عظیم سے مکالمہ کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آپ کس قانون کے تحت ہمیں روک رہے ہیں، کیا آئی جی پنجاب یا سیکریٹری داخلہ نے آپ کو ہمیں روکنے کا حکم دیا ہے۔ کیا آپ لوگوں نے آئین کا آرٹیکل 15 پڑھا ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ آپ کو ہم سے کون سا ڈر ہے، کیا آپ عدالت کے احکامات نہیں مانتے۔ وقت کا پہیہ گھومتا رہتا ہے آپ سے پوچھا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کروانا نہ کروانا جیل انتظامیہ کا اختیار ہے، پنجاب پولیس کیسے کسی کو روڈ پر روک سکتی ہے، ہمارے چھ وکلاء کے نام دیے گئے ہیں میرا نام بھی شامل ہے، اڈیالہ جیل تک جانا ہمارا حق ہے پنجاب پولیس روک رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی محمد خان نے کہا کہ
پڑھیں:
بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی
پارٹی رہنما کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے—فائل فوٹوزراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا دن کل جمعرات مقرر ہے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل و پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجھوتھا نے ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، اعظم سواتی، قاضی انور، سمیع اللّٰہ خان اور نورالحق قادری کے نام شامل ہیں۔
پارٹی رہنما کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔