بھارت: ’گاؤ رکھشک‘ ہندوؤں کا مسلمانوں پر تشدد، حملے کی ویڈیوز میں پولیس خاموش تماشائی بنی رہی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا جب کہ علی گڑھ، اتر پردیش میں خود کو "گاؤ رکھشک" کہنے والے ہندو انتہا پسندوں نے 4 مسلمان شہریوں کو شدید زخمی کردیا۔
رپورٹ کے مطابق علی گڑھ، اتر پردیش میں خود کو "گاؤ رکھشک" کہنے والے ہندو انتہا پسندوں نے 4 مسلمان شہریوں کو شدید زخمی کردیا جب کہ ان کا جرم مودی کے بھارت میں محض گوشت کی منتقلی تھا۔
حملہ آوروں نے متاثرین کو گاڑی سے زبردستی نکالا اور انہیں اینٹوں، ڈنڈوں، سریوں سے مارا پیٹا، شدت پسندوں نے نہ صرف گاڑی کو نذر آتش کیا بلکہ موبائل فون اور نقدی بھی لوٹ لی۔
متاثرین نے کہا کہ بھینس کا گوشت لے جانا بھارتی قانون کی خلاف ورزی نہیں، چاروں متاثرین میں سے تین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
حملے کی ویڈیوز سے ثابت ہوا کہ پولیس موقع پر موجود ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنی رہی، یہ واقعہ مودی سرکار اور بی جے پی کی ہندووتا سوچ کی عکاسی کرتا ہے
بھارت میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان انتہائی غیر محفوظ ہو چکے ہیں، علی گڑھ میں پیش آنے والا یہ لرزہ خیز واقعہ مودی سرکار کی مذہبی منافرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے گلگت بلتستان نے 1947 میں جہاد کر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، جبکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے۔گلگت بلتستان کے ڈوگرہ راج سے آزادی کے جشن کی تقریب سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ کی بہادری کو تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی، 1947 میں آپ نے جہاد کرکے پاکستان میں الحاق کیا، 1947 کی جنگ میں آپ کے 1700 جوان شہید ہوئے۔ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان کو تعلیم اور صحت کی سہولیات ملنی چاہئیں، یہاں ہر وادی میں اسکول ہونے چاہئیں، گلگت بلتستان معدنیات سے مالا مال ہیں، یہ پہاڑ آپ کا اور میرا سرمایہ ہیں، یہاں سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے، گلگت بلتستان کو اپنی ایئرلائن بھی ملنی چاہیے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے، بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ چکی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے، چین ہمارا دوست اور شراکت دار ملک ہے، سی پیک فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کررہا ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔