لاہور: 11 دن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 164 شہری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور میں 11 دن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 164 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی او کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی پر 2828، اوور لوڈنگ اور غیر قانونی باڈی والی گاڑیوں پر 1266 افراد گرفتار کیے گئے۔
لاہور میں سرکاری گاڑیوں نے ٹریفک قوانین کی کتنی بار خلاف ورزی کی؟ اعداد و شمار سامنے آ گئے۔
غیر رجسٹرڈ اور موٹرسائیکل ریڑھی نما رکشے چلانے والے 140 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی او کے مطابق تجاوزات کے خلاف 11 روز کی کارروائیوں کے دوران 877 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ کم عمر ڈرائیورز اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 53 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین کی کی خلاف ورزی کو گرفتار
پڑھیں:
پہاڑپور کے قریب ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں چشمہ روڈ پر کڑی خیسور کے قریب جی ایل آئی کار اور ہینو ٹرک کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں فوری رسپانس دیا۔
ریسکیو آپریشن میں 2 ایمبولینسز اور ایک ریکوری وہیکل کے ذریعے امدادی کارروائی کی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام جاں بحق افراد کو گاڑی سے نکال کر پہاڑپور ہسپتال منتقل کیا۔
جاں بحق افراد میں رودہ منیر بنت منیر خان، محمد معتصم ولد منیر خان، محمد طلحہٰ ولد منیر خان (تینوں کا تعلق ظفر آباد کالونی، ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے)۔ رشتہ دار وسیم اللہ ولد قیوم خان (ڈرائیور) طفیل ولد نامعلوم (ساکن بنوں) شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پہاڑ پور حادثہ ڈیرہ اسماعیل خان ریسکیو 1122