data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد کمین گاہیں نذر آتش، ضلع سکھر کے کچے کے علاقے باگڑجی میں پولیس کی بھاری نفری نے منظم اور بھرپور آپریشن کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہوں کو نذر آتش کردیا۔ آپریشن میں جدید اسلحے، بکتر بند گاڑیوں اور خصوصی تربیت یافتہ اہلکاروں نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد پولیس نے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے اور علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ ایک ٹارگیٹڈ آپریشن تھا، جس کا مقصد کچے کے علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کہا کہ پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور اہلکار ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکو جرائم کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے ہتھیار پھینک دیں، ریاست ان کی ہر ممکن قانونی مدد کرے گی، بصورت دیگر ان کے پاس کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ایس ایس پی سکھر کا کہنا تھا کہ جب تک کچے کا علاقہ مکمل طور پر ڈاکوؤں سے پاک نہیں ہوجاتا، آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں تاکہ دیرپا امن کو یقینی بنایا جاسکے۔پولیس حکام نے بتایا کہ جلد ہی علاقے میں مزید سرچ آپریشنز کیے جائیں گے تاکہ باقی بچ جانے والے جرائم پیشہ عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکوو ں

پڑھیں:

سکھر: شہر بھرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑاتے ہوئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-05-27

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: نوجوان کی موت پر 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
  • سکھر: شہر بھرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑاتے ہوئے
  • پنجاب میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں،جماعت اسلامی
  • قنبر علی خان: ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت
  • غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن تیز، راولپنڈی میں 216 افغان شہری گرفتار
  • ہنگو : پولیس کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • بھارت‘ مندر میں بھگدڑ‘ متعدد ہلاک
  • پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایف سی وردیاں پہن کر واردات کرنے والے گینگ کے 4  ڈاکو ہلاک
  • محرابپور،گروہی تصادم ،متعدد افراد زخمی
  • شکارپور، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کریک ڈائون