پیپلزپارٹی اہم رہنما سمیت 3 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
پنجاب کے علاقے بھکر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بھکر کے علاقے منڈی ٹاؤن کے قریب گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی، واقعے میں پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی : 2 دریا کے قریب ایک شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی
کراچی میں سی ویو پر کے مقام پر ایک شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی۔
رپورٹ کے مطابق سی ویو دو دریا کے قریب سمندر میں 3 افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹمیں روانہ ہوگئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق40 سالہ شخص اپنے 2 دو بچوں کے ہمراہ ساحل سمندر آیا، پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے اپنے بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی ، عینی شاہدین کے مطابق بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان ہیں۔
پولیس نے کہا کہ تینوں افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔