ایس ایچ اور لاڑکانہ کو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاڑکانہ (اے پی پی) ایس ایچ اور لاڑکانہ نظیر حسین چانڈیو کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر نظیر حسین چانڈیو سول لائن تھانے کی حدود میں واقع فارنزک لیبارٹری میں کیس سے متعلقہ پراپرٹی جمع کرانے آئے تھے جہاں لیبارٹری کے باہر موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے انہیں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور انسپکٹر نظیر حسین چانڈیو کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے۔ دوسری طرف ایس ایس پی لاڑکانہ بھی اسپتال پہنچے اور واقعے کی تفصیلات لیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاون میں ڈکیتوں نے مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع نواب کالونی، 20 نمبر بس اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 18 سالہ افتخار پر گولیاں برسائیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں افتخار زخمی ہوا اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال شہرقائد میں ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں سپرہائی وے پرواقع براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت بھتیجا جاں بحق اورچچا زخمی ہوگیا۔
چچا کی فائرنگ مسلح ملزمان کی زخمی ہوئے جوکہ موقع پر سے فرارہوگئے۔