اسلام آباد: اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبہ کا قاتل گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
اسلام آباد پولیس نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان افروز کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، پولیس نے اندوہناک واردات میں ملوث سفاک قاتل فیروز کو گرفتار کر لیا ہے، جو جھنگ کا رہائشی ہے اور قتل کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم فیروز واردات کے روز ہاسٹل میں زبردستی داخل ہوا تھا، جہاں اس نے ایمان افروز کو بےدردی سے قتل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم ماضی میں ریپ کیس اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی چالان یافتہ رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ رمنا میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ملزم سے حاصل ہونے والے شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-15
سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار کیے گئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن کی قیادت میں تھانے کی حدود کے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ پولیس نے ایک منشیات فروش اور ایک اشتہاری سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا۔اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار ملزم جہانزیب شیخ کے قبضے سے 1090 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ نیوپنڈ کی سربراہی میں دورانِ اسنیپ چیکنگ کامیاب کارروائی کے دوران ایک ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم محمد سلیم گوپانگ کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد ہوا۔ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔