عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ نے عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سزا کیخلاف ملزم امین اللہ کی اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کو ملیر کورٹ نے عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزم امین اللہ سے گڈاپ پولیس نے 15 مارچ 2021 میں چرس برآمد کی تھی۔ امین اللہ سے 57 کلو چرس برآمد ہوئی تھی۔ ماتحت عدالت نے الزام ثابت ہونے پر ستمبر 23 میں قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی سزا
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔