اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو دوستوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی 22 سالہ طالبہ ایمان کے ناحق قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم فیروز جھنگ کا رہائشی ہے جو قتل کے بعد روپوش تھا، ملزم ہاسٹل میں واردات کے لیے داخل ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ریپ کے کیس اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں بھی چالان یافتہ ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان مرتب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 19 اپریل کو ملزم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گھس کر طالبہ ایمان کو دوستوں کے سامنے ہی قتل کر دیا تھا۔ تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی تھیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
انٹرپول کے ہاتھوں عراق میں گرفتار ہونے والا قتل کا ملزم پاکستان منتقل
ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی بڑی کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
ملزم کو گرفتاری کے بعد کراچی ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔
داود سرور گزشتہ 5 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول بغداد کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی بدولت ممکن ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرپول ایف آئی اے پاکستان عراق