اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو دوستوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی 22 سالہ طالبہ ایمان کے ناحق قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم فیروز جھنگ کا رہائشی ہے جو قتل کے بعد روپوش تھا، ملزم ہاسٹل میں واردات کے لیے داخل ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ریپ کے کیس اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں بھی چالان یافتہ ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان مرتب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 19 اپریل کو ملزم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گھس کر طالبہ ایمان کو دوستوں کے سامنے ہی قتل کر دیا تھا۔ تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبکراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے مطلوب ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کی گئی ہے، ملزم نے 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم نے قتل، اقدامِ قتل کی 11 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلے، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔