اسلام آباد ایئرپورٹ سے مسقط جانے والے مسافر سے منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ایئرپورٹ سے مسقط جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کرتے ہوئے مسقط جانے والی پرواز کے مسافر سے 790 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
مسافر نور اللہ خان نے آئس ٹرالی بیگ کے نچلے حصے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی ۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسکیننگ کے دوران بیگ کو مشکوکپایا اور تلاشی پر ٹرالی بیگ کے نچلے حصے میں مہارت سے چھپائی گئی 790 گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو دوستوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد:انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی 22 سالہ طالبہ ایمان کے ناحق قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم فیروز جھنگ کا رہائشی ہے جو قتل کے بعد روپوش تھا، ملزم ہاسٹل میں واردات کے لیے داخل ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ریپ کے کیس اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں بھی چالان یافتہ ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان مرتب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 19 اپریل کو ملزم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گھس کر طالبہ ایمان کو دوستوں کے سامنے ہی قتل کر دیا تھا۔ تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی تھیں۔