کراچی: صدر میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کراچی: صدر میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز
کراچی: صدر میں کسٹمز نے موبائل مارکیٹ میں گودام پر چھاپہ مارکر کروڑوں مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔
کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز اہلکاروں نے موبائل مارکیٹ میں ایک گودام پر چھاپہ مارا جس دوران بھارتی ساختہ مختلف موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں جن کی مالیت 3کروڑ روپے ہے۔
سکھر: پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر سیکڑوں موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں
حکومت نے بھارتی ساختہ اشیاء کی امپورٹ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے لہٰذا تفتیش کی جارہی ہے کہ بھارتی ساختہ اشیاء کس طرح یہاں تک پہنچیں البتہ چھاپے کے نتیجے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فروری کے مہینے میں بھی موبائل مارکیٹ سے بھارتی موبائل فون اور گٹکا برآمد کیا گیا تھا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ امریکا نے سفارتی عملے کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کردی جان بچانے کا واحد طریقہ ہے اسرائیل چھوڑ دو، ایرانی فوج کا اسرائیلی شہریوں کو انتباہ اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کل کریگا،شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا امکان بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اچانک تبدیل کردیا گیا چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتیوں کامعاملہ، ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت جاری کر دی پاک ،ترک وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے پر غم و غصے کا اظہارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی ساختہ
پڑھیں:
خواجہ سراؤں کے ساتھ بیٹھنے پر باپ نے بیٹے کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ راجہ تنویر کالونی میں سگےباپ کے ہاتھوں بیٹا قتل کردیا، ایس ایچ او تھانہ اقبال مارکیٹ کے مطابق ملزم نے اپنے بیٹے کو خواجہ سراوں کے ساتھ بیٹھنے پر منع کرنے پر کرنٹ لگا کر اور بیلچے کے وار کرکے بیٹے کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے 21 سالہ بیٹے علی خان کو خواجہ سراؤں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے سے منع کیا، اور بات نہ ماننے پر انتہائی اقدام اٹھایا۔
تھانہ اقبال مارکیٹ کے ایس ایچ او شیر محمد سانگی نے میڈیا کو بتایا کہ باپ بیٹے کے درمیان تنازع کئی دنوں سے جاری تھا۔ وقوعہ کے روز باپ نے پہلے بیٹے کو بجلی کا کرنٹ لگایا اور پھر بیلچے کے پے در پے وار کر کے اسے قتل کر ڈالا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی جانب سے تاحال مقدمہ درج نہیں کروایا گیا، تاہم ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور مقدمہ درج نہ ہونے کے باوجود قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:خواتین کی خالی نشستوں پر ن لیگ کی نئی انٹری، جے یو آئی عدالت کی منتظر