جائیداد بیچنے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز منظور
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پراپرٹی کی فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز منظور کرلی، کمیٹی نے ٹیکس بار یا الیکٹرونک مہر کے بغیر اشیا کی فروخت پر پابندی اور جعلی بار کوڈ لگانے پر سگریٹس کو ضبط کرنے کی تجاویز بھی منظور کرلیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس فراڈ کی کوشش پر گرفتاری کی تجویز کو بجٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ اجلاس میں ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر سزائوں اور جرمانے کی تجاویز پر غور کیا گیا، سینیٹر فاروق نائیک نے تجویز دی کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے لیے 10سال کی سزا کم کرکے 5 سال کی جائے، ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سزائوں کو کم کیا جائے، ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 3 شوکاز نوٹسز جاری اور تفتیش کے بعد گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے۔ کمیٹی نے ٹیکس بار یا الیکٹرونک مہر کے بغیر اشیا کی فروخت پر پابندی، ٹیکس آڈیٹرز پر معلومات لیک کرنے پر پابندی، آڈٹ اوور سائٹ بورڈ کو آڈیٹرز کی انسپکشن کا اختیار دینے کی تجویز منظور کرلی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی تجویز
پڑھیں:
ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم
سٹی42: ایف بی آر نے ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ اس کمیٹی میں مختلف شہروں کی ٹریڈ اور بزنس آرگنائزیشنز کے نمائندگان شامل ہیں جو رجسٹریشن، آڈٹ، ٹیکس پالیسی اور سیلز ٹیکس ریفنڈ جیسے امور پر ایف بی آر کو مشاورت فراہم کریں گے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
کمیٹی کے قیام سے تاجروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے امکانات بڑھیں گے اور بزنس کونسلز و چیمبرز کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔