شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس ترمیمی بل پنجاب اسمبلی سے کثرت رائے منظور
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
لاہور:
شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس ایکٹ 1958 میں وسل بلوور سے متعلق بڑی ترمیم کرکے بل 2025 پنجاب اسمبلی سے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔
ترمیمی بل کے تحت پراپرٹی ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والے شہریوں کو انعام دیا جائے گا، پراپرٹی ٹیکس چوری کی کھوج لگانے پر ایکسائز افسر کو بھی کارگردگی کی بنیاد پر انعامی رقم ملے گی۔
ٹیکس چوری، بدعنوانی یا کرپشن کی اطلاع دینے والا شخص ’’وسل بلوور‘‘ کہلائے گا۔ وسل بلوور کی فراہم کردہ معلومات پر ٹیکس یا جرمانہ وصول ہونے کی صورت میں اسے انعام دیا جائے گا اور انعامی رقم ٹیکس چوری کے مقدمے میں لگنے والے جرمانے سے ادا کی جائے گی۔
ناقابلِ بھروسہ، پبلک ریکارڈ میں موجود یا پہلے سے معلوم اطلاع پر انعام نہیں دیا جائے گا۔ انعام اسی صورت دیا جائے گا جب معلومات سے ٹیکس یا جرمانہ وصول ہو۔
بعد از، حکومت پنجاب وسل بلوور کے لیے انعامی اسکیم کی ترتیب دے گی، کلیکٹر ٹیکس چوری یا چھپانے کی صورت میں متعلقہ ذمہ دار افسر کا تعین کرے گا۔ حکومت افسران کے انعام کے لیے انفرادی یا اجتماعی کارکردگی کی بنیاد پر طریقہ کار طے کرے گی۔
ترمیمی بل کا مقصد شفافیت، احتساب اور شہری شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ بل کے تحت ٹیکس رپورٹنگ، جانچ اور وصولی کا عمل مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔
بل میں ترامیم کی حتمی منظوری گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان دیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دیا جائے گا وسل بلوور ٹیکس چوری
پڑھیں:
’لاہور میں جرمانہ 200، کراچی میں 5000‘، شہری ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا
کراچی میں ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔درخواست شہری جوہر عباس نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادراکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں، لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200، کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔درخواست کے مطابق فریقین کو ہدایت کی جائے کہ حکام عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عائد کیے گئے جرمانوں کو فوری طور معطل کیا جائے۔