لاہور، پسند کی شادی کرنے والا نوبیاہتا جوڑا قتل
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں پسند کے شادی کرنے والے ایک اور جوڑے کو ابدی نیند سْلا دیا گیا۔ لاہور کے علاقے کاہنہ کے رہائشی مقتولین نے چند روز قبل ہی پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے اہلخانہ رضامند نہیں تھے۔پولیس حکام نے واقعے کے حوالے سے تفصیل فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ نوبیاہتا جوڑے کو گھر کے اندر گھس کر قتل کیا گیا، دونوں کی شادی پر نالاں لڑکی کے گھر والوں نے ہی دوہرے قتل کی واردات انجام دی ہے۔واضح رہے کہ 6 جون کو لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں بھی پسندکی شادی کرنے پر ناراض ملزمان نے 2 افرد کو قتل کر دیا تھا، جن کی شناخت سعید اور اْن کے بیٹے شمشیر کے نام سے ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 4 مسلح افراد مقتول سعید کے بیٹے احسن کے قتل کرنے کے ارادے سے اس کے گھر آئے تھے، تاہم احسن کو گھر پر موجود نہ پاکر انہوں نے اْس کے والد سعید اور بھائی شمشیر کو قتل کر دیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی شادی
پڑھیں:
لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
لاہور میں طلبہ کی گرفتاری پر احتجاج کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما سلمان بلوچ سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
احمد سلمان بلوچ کو تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ عباس سمیت 20 کارکنان بھی گرفتار کر لیے گئے۔
طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی گرفتاری و مقدمات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔
کارکنان کی گرفتاریوں پر اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالیں، کارکنان نےانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔