پی پی حکومت اندرون سندھ ڈاکوؤں کوبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مال دے رہی ہے؛ آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اندرون سندھ کے ڈاکوؤں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مال دے رہی ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکوؤں کا سرخ قالین پر استقبال کر کے صوبے کے عوام کی توہین کی ہے جبکہ اندرون سندھ کے چوروں اور ڈاکوؤں کو بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے مال دیا جارہا ہے۔یہ بات انہوں نے کورنگی میں سندھ اربن گریجویٹ فورم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ متعصب افسران ہمارے بچوں کے رزلٹ خراب کررہے ہیں تاکہ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں کے دروازے بند کئے جاسکیں۔
آفاق احمد نے کہا کہ آج مہاجروں کو برداشت کے درس دیئے جاتے ہیں اور یہ وہ لوگ دیتے ہیں جو اپنا سودا کرچکے، مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اگر تم نے سنگ مرمر کا محل بنا بھی لیا اور اسکے بدلے میں اپنی قوم کو غلامی میں دھکیل دیا تو یہ قوم کے ساتھ غداری ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ میں متحدہ بنانے کے حق میں کبھی نہیں تھا، میں نے بانی متحدہ سے کہا تھا کہ متحدہ بنا کر تم اپنے وجود سے انکار کررہے ہو، اس کے بعد تم اپنا حق نہیں مانگ سکو گے اور میرے یہ خدشات درست ثابت ہوئے اور مہاجر قوم کو آج تک اسکا حق نہیں دلایا جاسکا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا فاق احمد نے نے کہا کہ ڈاکوو ں
پڑھیں:
شکارپور،پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک،4 اہلکار زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-11-11
شکارپور (نمائندہ جسارت) شکارپور میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، دو ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی ، 9 ڈاکو مارے گئے۔ ڈاکوؤں کی نعشیں مین چوک پر پڑی رہیں۔ شہری جمع ہوگئے، وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کی پولیس ٹیم کو شاباش، زخمی اہلکار سکھر اسپتال داخل۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور کے علاقے اسٹورٹ گنج تھانے کی حدود منچھر شاہ پیر کے قریب ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے آپریشن کیا اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی اور اس کے شوہر ڈی ایس پی گڑہی یاسین ظہور سومرو ، پولیس اہلکار منور بروہی سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں 9 ڈاکو ہلاک ہو گئے، ہلاک ڈاکوؤں میں شہزاد، شہمور، امداد، ساجد، اویس، یاسین، آصف، کراڑو اور دیگر شامل ہیں۔ ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق شیخ برادری سے ہے، جبکہ پولیس نے منچھر شاہ اور دیگر علاقوں کا مکمل محاصرہ کر لیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن دیر تک جاری رہا۔اس حوالے سے ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی آخری حد تک جاری رہے گی اور امن دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، زخمی ڈی ایس پی میڈم پارس بکھرانی ، ڈی ایس پی ظہور سومرو اور دیگر اہلکاروں کو سکھر کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور آئی جی سندھ کی جانب سے شکارپور میں کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، سندھ حکومت جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ نے سکھر اسپتال پہنچ کر ڈی ایس پیز اور دیگر اہلکاروں سے خیریت دریافت کی۔