کراچی:

شہر قائد میں 10 سے 15 ڈاکوؤں نے نجی سوسائٹی میں ایک گھر پر دھاوا بول کر تشدد کرکے ضعیف العمر شخص کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے مکان نمبر B- 58 گلشن فلک ناز مین نیشنل ہائی وے گلشن حدید فیز 2 ایکسٹنشن میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کی وارات کے دوران تشدد کر کے 70 سالہ ضعیف العمر شخص کو شدید زخمی کر دیا تھا جسے طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد جاوید کے نام سے کی گئی، انکے بیٹے عبدالرؤف نے میڈیا کو بتایا کہ رات میں تقریباً پونے چار بجے کے قریب دس سے پندرہ مسلح ملزمان ان کے گھر آئے تھے، ڈاکوؤں نے تمام گھر والوں کو یرغمال بنایا اور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر تشدد کیا، تقریباً دو گھنٹے سے زائد وقت تک مسلح افراد گھر میں واردات کرتے رہے، ڈاکوؤں نے تشدد کے دوران میرے والد کی ناک پر لوہے کی راڈ ماری جس سے وہ پہلے زخمی ہوئے اور پھر دورن علاج جاں بحق ہوگئے۔

عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے میری بیوی اور والدہ کو بھی تششد کا نشانہ بنایا، مسلح افراد جاتے ہوئے گھر کا سارا سامان لے گئے جس میں طلائی زیورات، نقدی ، موبائل فونز، دستی گھڑیاں، پلاٹ کی بلڈر فائل اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔ ڈاکو سی سی ٹی وی کیمرے کا ڈی وی آر اور بیٹریز بھی ساتھ لے گئے۔

ایس ایچ او بن قاسم انسپکٹر فیصل رفیق کا کہنا ہے کہ نجی سوسائٹی کے 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے، حراست میں لیے گئے افراد میں سیکورٹی گارڈز اور ایڈمن کے افراد شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے شخص کے بیٹے نے الزام لگایا ہے کہ ان کا سوسائٹی کی مینجمنٹ سے جھگڑا چل رہا تھا۔ لواحقین تدفین کے بعد مزید قانونی کارروائی کریں گے۔

جاں بحق ہونے والے راؤ جاوید علی خان پاکستان اسٹیل میں سابقہ ڈپٹی مینجر ایس ایم ڈی تھے، مقتول کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر گھر کے قریب جامع مسجد میں ادا کی گئی جبکہ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

رواں سال یکم جنوری سے اب تک ڈاکو مختلف وارداتوں کے دوران 63 شہریوں کو قتل کرچکے ہیں جبکہ پولیس سب اچھا ہے کہ گن گا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکوو ں نے

پڑھیں:

بہاولنگر؛ کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

سٹی 42 : بہاولنگر کی تحصیل فقیر والی میں کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

فقیروالی، چک نمبر 441/6R میں کنویں کی صفائی کے دوران افسوسناک سانحہ پیش آیا، جہاں آکسیجن کی کمی اور دم گھٹنے سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔  

فقیروالی  حادثے کی اطلاع 13:18 پر موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری روانہ ہوئیں، ریسکیو 1122 کی 4 گاڑیاں اور 15 اہلکار آپریشن میں شریک رہے۔ جاں بحق افراد میں قاری لیاقت، نذیر احمد اور شبیر شامل ہیں، جن کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ 

سیگریٹ نہ لاکر دینے پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے سنگدل ملزم کو سزا سنادی گئی

ریسکو ذرائع کی ابتدائی تحقیقات میں آکسیجن کی کمی اور حفاظتی اقدامات کا فقدان سانحہ کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سواں گارڈن ہا ئوسنگ سوسائٹی کے سابقہ صدر پر الزامات ، 4 افراد پر پیک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر
  • کھیت میں گھسنے پر اونٹ بہیمانہ تشدد کا شکار، علاج کے لیے کراچی منتقل
  • کراچی: بن قاسم ٹاؤن میں ڈکیتی، ڈاکوؤں کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق
  • لاہور: پولیس وردی پہنے 4 افراد نے شہری کو اغوا کرلیا، 40 لاکھ تاوان لیکر چھوڑ دیا
  • دارفور میں مسجد پر ڈرون حملہ، 70 سے زائد شہری جاں بحق
  • نیو کراچی: حکمران جماعت کے غنڈوں کا جماعت اسلامی کارکن حملہ
  • بہاولنگر؛ کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے سندھی مسلم سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار