data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں بڑھتے جرائم نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ گلشن حدید فیز 2 ایکسٹینشن کے مکان نمبر B-58 میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہونے والی ڈکیتی کی واردات نے نہ صرف ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتار ا ایک ضعیف العمر شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ بلکہ نجی سوسائٹیوں کی سیکورٹی پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے۔اہلخانہ کے مطابق تقریباً پونے چار بجے کے قریب 10 سے 15 مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنایا، آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر دو گھنٹے تک تشدد اور لوٹ مار جاری رکھی۔ اس دوران ڈاکوؤں نے 70 سالہ راؤ جاوید علی خان (سابق ڈپٹی منیجر، پاکستان اسٹیل ملزم ) کو لوہے کی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا، جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے۔مقتول کے بیٹے عبدالروف کے مطابق ملزمان نہ صرف زیورات، نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء لے گئے بلکہ گھر کے کاغذات، پلاٹ کی فائلیں اور سی سی ٹی وی کا DVR بھی اٹھا کر ساتھ لے گئے۔ عبدالروف نے الزام عائد کیا کہ ان کا سوسائٹی کی مینجمنٹ سے تنازع چل رہا تھا اور یہ واردات اسی پس منظر میں مشکوک ہے۔ڈاکوؤں نے مقتول کی اہلیہ اور بہو کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور انتہائی منظم تھے اور انہیں گھر کے اندرونی معاملات اور سامان کی مکمل معلومات تھیں۔ایس ایچ او بن قاسم انسپکٹر فیصل رفیق نے تصدیق کی ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے6 ملازمین، جن میں سیکیورٹی گارڈز اور ایڈمن عملہ شامل ہیں، کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں اندرونی سہولت کاری کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔یہ واقعہ نجی سوسائٹیوں کی سیکیورٹی پر سنگین سوال کھڑا کرتا ہے کہ جب درجنوں مسلح افراد گھنٹوں کارروائی کرتے رہیں تو سیکیورٹی گارڈز اور انتظامیہ کہاں تھے۔ مزید یہ کہ DVR اور بیٹریز ساتھ لے جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ ملزمان واردات کی پیشگی منصوبہ بندی کے ساتھ آئے تھے تاکہ شواہد مٹائے جا سکیں۔مقتول راؤ جاوید کی نماز جنازہ ہفتے کو جامع مسجد میں ادا کی گئی جس میں اہلِ علاقہ اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ لواحقین نے اشارہ دیا ہے کہ تدفین کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ واقعہ نہ صرف کراچی میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بھی دکھاتا ہے کہ شہری نجی سوسائٹیوں میں بھی خود کو محفوظ تصور نہیں کر سکتے۔ بعد ازاں ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے پولیس افسران پر خصوصی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہے ۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔

ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔

انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں