کراچی: معمار موڑ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں معمار موڑ پر پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکو کے اہل خانہ کا احتجاجی مظاہرہپولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 1 ڈاکو کی شناخت 25 سالہ رحیم کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں ڈاکوؤں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن کی رہائشی خاتون کے ہاں نجی اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں (تین لڑکیوں اور دو لڑکوں) کی پیدائش ہوئی ۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی جسکی وجہ سے ان کا وزن بہت کم ہے اور سب کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔
خاتون کے شوہر عدنان شیخ نے بتایا کہ بچوں کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔
انہوں نے نجی ہسپتال کے بھاری اخراجات برداشت کرنے میں مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے مالی مدد کی اپیل کی ۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے بچوں کو خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہے اور انکی صحت کی بہتری کے لیے مسلسل نگرانی جاری ہے۔