کراچی، اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی پولیس نے ملیر میں کارروائی کرکے اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار کرلیے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار اہلکاروں نے مدد علی کو بلاول جوکھیو گوٹھ سے گزشتہ شب اغوا کیا، جنہیں آج ملیر میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مغوی شہری کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔
ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کروایا اور 5 اہلکار گرفتار کرلیے، جن کی شناخت عبدالغفار، ریاض، راشد علی، خالد اور نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تاوان طلب کرنے اور غیر قانونی حراست میں رکھنے کا اعتراف کیا ہے، جن کے خلاف قانونی کارروائی اور تفتیشی عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکار معطل
خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔پولیس اعلامیے کے مطابق احکامات کے باجود اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر نہیں گئے تھے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ان اہلکاروں سے جواب طلب کرے گی۔