کراچی، منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 6 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
دوران آپریشن پولیس اور منشیات فروشوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران گھر میں چھپے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے 4 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: منشیات فروشوں
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی