کراچی، لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
کراچی:
لانڈھی کے علاقے ریڑھی روڈ لٹھ بستی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق مقابلہ تھانہ سکھن کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے کارروائی کی، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت 17 سالہ عظمت اللہ ولد خوشحال خان اور 24 سالہ ابرار ولد شہباز علی کے نام سے ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تفتان، غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش کرنیوالے غیر ملکی گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بنگلہ دیش سے وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، جو وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ کارروائی فرنٹیئر کور حکام کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان سے قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہیں کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔