باجوڑ میں ڈی ایچ او کے گھر پر دھماکہ، والد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ کے گھر گیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس میں اُن کے والد شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر گوہر کے گھر کے ساتھ بم دھماکا ہوا۔ جس سے ڈاکٹر گوہر کے والد ایوب شدید زخمی ہوئے۔
زخمی کو علاج کیلیے خار اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت ڈی ایچ او گھر پر موجود نہیں تھے۔ ایس ایچ او تھانہ خار رشید نے کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھر کا گیٹ بھی تباہ ہو گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایچ او
پڑھیں:
شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
فائل فوٹوکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے قریب بنارس کالونی میں شوہر تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بنارس فرنٹیئر کالونی نمبر 02 سیڑھی بابا مزار کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ ملکیت کے نام سے ہوئی، جسے تیز دھارآلے سے گلے پر وار کرکے قتل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جارہی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کے قتل میں اس کا شوہر شعیب ملوث ہے جبکہ قتل میں استعمال ہونے والا چُھرا بھی پولیس نے برآمر کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کے وقت مقتولہ کے 4 میں 3 بچے گھر پر تھے۔