والد شراب پی کر گھر آئے تو والدہ نے کیا سلوک کیا؟ پوجا بھٹ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے اپنے والد، ہدایتکار مہیش بھٹ کے بارے میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے ان کے ماضی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں پوجا بھٹ نے اپنے پوڈکاسٹ میں والد مہیش بھٹ کو مدعو کیا، جہاں باپ بیٹی نے انڈسٹری میں اپنے کیرئیر، گھریلو رشتوں اور زندگی کے ذاتی تجربات پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران پوجا بھٹ نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ شیئر کیا جب ان کے والد شراب کے نشے میں گھر لوٹے تھے۔ پوجا کے مطابق اُس وقت ان کی والدہ کرن بھٹ نے مہیش بھٹ کو بالکونی میں بند کر دیا تھا تاکہ وہ نشے کی حالت میں گھر میں داخل نہ ہو سکیں۔
پوجا نے بتایا کہ اُن کی والدہ نے انہیں دروازہ کھولنے سے روکا اور کہا کہ یہ رویہ درست نہیں کیونکہ وہ اکثر نشے کی حالت میں گھر آتے ہیں۔
پوجا نے مزید بتایا کہ بعد میں والد نے ان کے سرہانے بیٹھ کر ایک عورت سونی کے بارے میں بات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اس سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ پوجا نے کہا کہ انہوں نے والد کی یہ بات ایک خاص اعتماد کے طور پر لی کیونکہ والدہ سے پہلے انہیں اس بارے میں بتایا۔
یاد رہے کہ مہیش بھٹ کی پہلی اہلیہ کرن بھٹ سے دو بچے، پوجا بھٹ اور راہول بھٹ ہیں، جبکہ دوسری شادی اداکارہ سونی رازدان سے ہوئی جن سے ان کی بیٹیاں عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مہیش بھٹ پوجا بھٹ بھٹ نے
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔