خیبر پختونخوا حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن اور سابق قبائلی اضلاع میں زیرِ استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ اور مقامی سطح پر رجسٹریشن کے لیے اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی قمیت میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا کے مطابق، مالاکنڈ اور قبائلی اضلاع میں بڑی تعداد میں نان کسٹم گاڑیاں چل رہی ہیں جن کی ایک بڑی تعداد محکمہ اور پولیس کے ساتھ رجسٹرڈ بھی نہیں ہے۔ پروفائلنگ کا عمل نگران دور سے شروع ہوا۔

محکمہ ایکسائز کے ایک افسر نے بتایا کہ مالاکنڈ اور قبائلی اضلاع میں نان کسٹم گاڑیوں کی رجسٹریشن اور پروفائلنگ کا عمل نگران دور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ان گاڑیوں کو دہشتگردی میں استعمال سے روکنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ اس دوران مالاکنڈ اور قبائلی اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نان کسٹم پیڈ اشیا کے نام پر شہری لٹنے لگے، اس سے بچا کیسے جائے؟

انہوں نے بتایا کہ اس دوران 2 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی پروفائلنگ کی گئی، جبکہ اب بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں باقی ہیں جن کے لیے اب یکم اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

پروفائلنگ ہوتا کیا ہے؟

ایکسائز کے ایک متعلقہ افسر نے بتایا کہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیاں دہشتگردی میں استعمال ہوتی ہیں، اور پولیس و دیگر اداروں کے پاس ڈیٹا اور دیگر تفصیلات نہ ہونے کے باعث دہشتگردوں تک پہنچنا مشکل ہو جاتا تھا۔ اسی وجہ سے اب ایپکس کمیٹی نے تمام نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروفائلنگ میں گاڑی کی تفصیلات، انجن نمبر، ماڈل، رنگ، اور مالک کی معلومات حاصل کی جاتی ہیں، اور اسے ایکسائز کے ڈیٹا سے لنک کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروفائلنگ کے بعد گاڑی کے مالک کا پتا چل جاتا ہے کہ گاڑی کس کے زیرِ استعمال ہے، کب سے ہے، اور اگر کسی واقعے میں استعمال ہو تو مالک جواب دہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروفائلنگ بالکل مفت ہے اور کسی قسم کی کوئی فیس نہیں ہے۔

پروفائلنگ میں رکاوٹیں کیا ہیں؟

ایکسائز کے مطابق ذاتی گاڑیوں کے مالکان پروفائلنگ میں دلچسپی لے رہے ہیں اور خوشی سے اپنی گاڑیوں کی مقامی سطح پر رجسٹریشن کروا رہے ہیں، اور پُرامید ہیں کہ حکومت ان گاڑیوں کے لیے کوئی اسکیم لائے گی۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ افراد پروفائلنگ کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ پروفائلنگ کسی طرح روک دی جائے۔

 انہوں نے بتایا کہ ایک بار اگر تمام گاڑیوں کی پروفائلنگ ہو گئی، تو یہ لوگ افغانستان سے گاڑیاں نہیں لا سکیں گے، جس سے ان کے کاروبار پر منفی اثر پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پروفائلنگ کے حوالے سے ان لوگوں کو بھی اعتراضات ہیں جن کے پاس کٹ گاڑیاں ہیں جو غیر قانونی ہیں۔

یکم اگست کے بعد بغیر پروفائل گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی؟

محکمہ ایکسائز کے افسر نے بتایا کہ حکومت تمام نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو قانون کے دائرے میں لانا چاہتی ہے اور اس کا فیصلہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ہوم ڈیلیوری کس طرح کی جارہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ نگران دور سے پروفائلنگ کا عمل جاری ہے، اور اب حکومت آخری مرحلے کی جانب جا رہی ہے، جس میں حکومتی احکامات نہ ماننے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ یکم اگست آخری ڈیڈ لائن ہے، جس کے بعد اگر گاڑیاں باقی رہ گئیں تو ممکن ہے کہ اس میں توسیع کی جائے، لیکن اگر گاڑی مالکان پروفائلنگ نہ کروانے پر بضد رہے، تو کارروائی ہو گی اور گاڑیاں ضبط بھی کی جا سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خیبرپختونخوا ڈیڈ لائن قبائلی اضلاع مالاکنڈ ڈویژن محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نان کسٹم گاڑیاں.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا ڈیڈ لائن قبائلی اضلاع مالاکنڈ ڈویژن محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نان کسٹم گاڑیاں گاڑیوں کی پروفائلنگ انہوں نے بتایا کہ قبائلی اضلاع میں محکمہ ایکسائز پروفائلنگ کا کہ پروفائلنگ ایکسائز کے گاڑیوں کے کے مطابق ڈیڈ لائن کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا

پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

پہلے مرحلے میں درخواست دہندگان کو گیارہ سو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں سے کاروباری شعبے کو ایک ہزاراور انفرادی درخواست گزاروں کو سو گاڑیاں دی جائیںگی جبکہ تیس الیکٹرک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔

درخواستیں e-taxi.punjab.gov.pkپر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گاڑیاں پانچ سالہ، بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی جس میں سود کی رقم حکومت خود ادا کرے گی۔

پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ حاصل ہو گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • شیعہ تنظیموں کیجانب سے خیبر پختونخوا کے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان
  • خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے چارج سنبھال لیا
  • خیبر پختونخوا کے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری برقرار
  • علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی: بیرسٹر عقیل ملک
  • محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی ساتھیوں پر برس پڑے