خاتون سے زیادتی کرنے والا ایک اور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
علامتی فوٹو
حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والا ایک اور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بھی ایک اور ملزم مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے چار روز قبل واقعے کی ویڈیو پھیلائی تھی۔
فیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
ویڈیو پھیلانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد سے چاروں ملزمان فرار ہوگئے تھے۔
پولیس نے واقعے میں ملوث 2 دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملزم پولیس مقابلے میں خاتون سے
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔