کراچی:

شہر قائد میں کیماڑی کے علاقے مسان چوک عمر خان روڈ کے قریب فائرنگ سے خاتون اور نوعمر بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

جیکسن پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 40 سالہ گل نسا زوجہ اسلم ، 21 سالہ حسن ولد منور ، 14 سالہ فاطمہ دختر سلیم اور 11 سالہ ایان ولد ریاض کے نام سے کی گئی۔

ابتدائی معلوموت کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔

 تاہم پولیس زخمیوں کے بیانات قلمبند کر رہی ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: منگھوپیر میں مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پرحملہ کردیا، 3 اہلکار زخمی

منگھوپیرملک چانڈیوچوک کے قریب مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پرحملہ کردیا،  3 اہلکار ڈنڈے، پتھراؤ اور مارپیٹ سے زخمی ہو گئے جب کہ پولیس موبائل کوبھی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق منگھوپیرکے علاقے ملک چانڈیو چوک کے قریب ٹینکرز ڈرائیور نے ناکے پر رکنے کے بجائے ٹریفک پولیس اہلکار تلک راج کو اپنے ہمراہ اغواء کر کے لے جانے کی کوشش کی۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں کے شورشرابے سے قریبی موجود پولیس موبائل نے ٹینکر کا تعاقب کرکے روک لیا اور ٹریفک پولیس کو ملزمان کے قبضے سے چھڑا لیا۔

اسی دوران ٹینکرڈرائیور کے ہمراہ مشتعل افراد نے پولیس پارٹی پرحملہ کردیا، ڈنڈے، پتھراؤ اور مار پیٹ سے 3  پولیس اہلکار  زخمی ہوگئے جب کہ پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت رزاق، یعقوب اوراویس کے ناموں سے کی گئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس جائے وقوع پرموجود ہے اورصورتحال پولیس کی کنٹرول میں ہے، ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بولان کے قریب ٹریفک حادثہ، 10 افراد زخمی
  • کراچی، لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، مائی کلاچی بحریہ کمپلیکس کے قریب ٹریلر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک، 2 زخمی
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق
  • کراچی، چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے 4 زخمیوں میں شامل عدیل علی نقوی دم توڑ گیا
  • کراچی میں دو مختلف مبینہ پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی، مسلح افراد کی فائرنگ، ایم کیو ایم کے دو کارکنوں سمیت 4 افراد زخمی، انیس قائم خانی کی شدید مذمت
  • کراچی: منگھوپیر میں مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پرحملہ کردیا، 3 اہلکار زخمی
  • کراچی: ٹریفک کے مختلف حادثات میں نو عمر سمیت تین افراد جاں بحق