کراچی، چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے 4 زخمیوں میں شامل عدیل علی نقوی دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالے ملزمان کا ہدف عدیل نقوی ہی تھے، زخمی ہونیوالے باقی افراد گولیوں کی زد میں آگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لیاقت آباد الکرم اسکوائر کے قریب چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا عدیل علی نقوی عرف علی بلڈر خموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب لیاقت آباد الکرم اسکوائر کے قریب چائے کے ہوٹل پر 2 موٹر سائیکل سوار 4 نامعلم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی اور فرار ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد 35 سالہ مصطفیٰ ولد سعادت علی، 38 سالہ عدیل علی نقوی عرف علی بلڈر ولد غلام عباس، 58 سالہ محمد اشفاق ولد محمد شفاعت اور 22 سالہ عبدالخالق ولد وریام زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے عدیل علی نقوی عرف علی بلڈر اور مصطفیٰ کو نجی اسپتال، جبکہ محمد اشفاق عبدالخالق کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بدھ کے روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا عدیل علی نقوی عرف علی بلڈر نجی اسپتال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑگیا۔
مقتول ایف سی ایریا لیاقت آباد کا رہائشی اور واٹر بورڈ کا ملازم تھا، مقتول ایم کیو ایم پاکستان لیاقت آباد ٹاؤن ممبر تھا اور مقتول کا المکرم اسکوائر بلاک 4 میں آر او پلانٹ بھی تھا۔ مقتول عدیل علی نقوی کے سوگوران میں چار بیٹیاں، ایک بیٹا اور بیوہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالے ملزمان کا ہدف عدیل نقوی ہی تھے، زخمی ہونیوالے باقی افراد گولیوں کی زد میں آگئے۔ فائرنگ کا واقعہ سیاسی نہیں ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے، جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی۔ پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، زخمیوں کے بیان کے مطابق عدیل علی نقوی کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لیاقت ا باد فائرنگ سے کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔