بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف مارشل ظہیر الدین بابر سدھو سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بیلاروس کے ایک اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے میجر جنرل آندرے یولیانووچ کی زیرقیادت جمعرات کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر الدین بابر سدھو سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں فضائی طاقت اور عسکری تعاون سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فضائی افواج کے درمیان قریبی اور مستقل رابطے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا، میجر جنرل آندرے یولیانووچ کی آمد پر پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عسکری تعلقات کو اجاگر کیا، پاک فضائیہ بیلاروس ایئر فورس کی استعداد کار بڑھانے، پائلٹس اور مینٹیننس کے عملے کی تربیت کیلئے تعاون فراہم کرے گی۔ ملاقات میں دوطرفہ فضائی افواج کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ٹیچنگ اسسٹنٹ نے نوعمر لڑکے کو اپنی ایسی شرمناک تصویر بھیج دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
آئی ایس پی آر کے مطابق تربیت، ٹیکنالوجی کی ترقی اور عملی صلاحیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے اعلیٰ سطح تبادلہ پروگرامز کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔ میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے پرتپاک مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کیا، میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ دوستی کو سراہا۔
پاکستان میں یومیہ 1200 روپے سے کم کمانے والے افراد اب غریب تصور ہوں گے، عالمی بینک
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے کہا پاکستان ایئر فورس کے وسیع تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے پی اے ایف کے تربیتی نظام سے استفادہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو بیلاروس میں دفاعی ایونٹس میں شرکت کی دعوت دی۔ فریقین نے اس دورے کی تفصیلات پر کام کرنے پر اتفاق کیا، میجر جنرل آندرے یولیانووچ کا دورہ دونوں ممالک میں عسکری شراکت داری کا عکاس ہے۔
مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم نصب کردیا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں پر مکمل عمل پیرا ہے اور امن کے فروغ کیلئے بات چیت اور سفارتکاری کو واحد راستہ سمجھتا ہے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی کوششوں کی تعریف کی اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کی قیادت کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقات کی جس میں بھارتی جارحیت اور پاکستان کے خلاف غلط معلومات پر مبنی مہمات پر شدید تشویش کا اظہار کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں جاری دہشتگردی کا نوٹس لے اور اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرے واضح رہے کہ نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی سے متعلق اعلیٰ سطحی سیاسی فورم میں بھی شرکت کی اور خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا کہ پاکستان 2030 کے ترقیاتی ایجنڈے پر مکمل طور پر کاربند ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت خوراک کے بحران اور موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے اسحاق ڈار نے اڑان پاکستان پروگرام کو ملکی ترقی کا اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مستحق اور نادار بچوں کیلئے دانش سکولز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ تعلیمی میدان میں برابری کو یقینی بنایا جا سکے