تصویر سوشل میڈیا۔

بیلاروس کے ایک اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے میجر جنرل آندرے یولیانووچ کی زیرقیادت جمعرات کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر الدین بابر سدھو سے ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں فضائی طاقت اور عسکری تعاون سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فضائی افواج کے درمیان قریبی اور مستقل رابطے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا، میجر جنرل آندرے یولیانووچ کی آمد پر پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عسکری تعلقات کو اجاگر کیا، پاک فضائیہ بیلاروس ایئر فورس کی استعداد کار بڑھانے، پائلٹس اور مینٹیننس کے عملے کی تربیت کیلئے تعاون فراہم کرے گی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ فضائی افواج کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  تربیت، ٹیکنالوجی کی ترقی اور عملی صلاحیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے اعلیٰ سطح تبادلہ پروگرامز کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے پرتپاک مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کیا، میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ دوستی کو سراہا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے کہا پاکستان ایئر فورس کے وسیع تجربے سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے پی اے ایف کے تربیتی نظام سے استفادہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو بیلاروس میں دفاعی ایونٹس میں شرکت کی دعوت دی۔  

فریقین نے اس دورے کی تفصیلات پر کام کرنے پر اتفاق کیا، میجر جنرل آندرے یولیانووچ کا دورہ دونوں ممالک میں عسکری شراکت داری کا عکاس ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے درمیان افواج کے کیا گیا

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی