ٹنڈو جام: موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں کی شہر میں چوتھی کامیاب کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں موٹر سائیکل ڈاکووں کی چھوتھی کامیاب وارادت پی ایس او پٹرول پمپ لوٹ کر فرار ایس ایچ او نے کل انھیں گرفتار کرنے کا کہا تھا آج تھانے کے نزدیک ولا ہی پمپ لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق مغرب کا سورج ڈوبنے سے پہلے موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی ایک اور کامیاب واردات ٹنڈوجام پولیس اسٹیشن سے تھوڑے فاصلے پر موجود پمپ کو مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا اور باآسانی ٹنڈوجام تھانے کے قریب سے فرار ہو گئے یہ ان کی چھوتھی کامیاب کاروائی تھی کیلے کے بپورپاریوں ایس ایچ او ٹنڈوجام نے تسلی دے کر کہا تھا کہ وہ جلد انھیں گرفتار کرلیں گے لیکن ڈاکوووںنے اس بیان کو ہوا میں اُڑتے ہوا تھانے کے قریب ہی واردات کرکے کہ انھیں چیلنج دیا کہ کوئی انھیں گرفتار کرکے دکھائے ٹنڈوجام میں میں اس واردات کی چھوتھی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے کہ ڈاکووں لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے موبائل فون بھی لے کر چلے گئے عوام میں اس واردات کے بعد خوف وہراس پایا جارہا ہے اور تاجر برادری زمیندار طبقہ اور دیگر افراد سوچ رہے ہیں کہ کل کس کا نمبر ہو گا اور موٹر سائیکل ڈاکو کل کس کا شکار کر یں گے اب پولیس کی کالی تسلی پر کسی کو اعتماد نہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے اختیارات سے تجاوز پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ نے اختیارات سے تجاوز پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔(جاری ہے)
سپریم کورٹ میں اختیارات کے غلط استعمال پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل کی سماعت جمعرات کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے، سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل عمیر بلوچ نے مؤقف اپنایا کہ دیگر پولیس اہلکاروں کی غلطی پر میرے موکل کو بے قصور برطرف کیا گیا،جس پر جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیئے کہ ایس ایچ او تھانے کا کرتا دھرتا ہوتا ہے اور کسی عام شہری کو بلا وجہ تھانے میں بند کرنا زیادتی ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہم نے قانون کو دیکھ کر ہی فیصلہ کرنا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ چکوال کے تھانہ ڈھڈیال کے سابق ایس ایچ او یاسر محمد کو دو خواتین سمیت چار شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر برطرف کیا گیا تھا۔