ملتان: پولیس کی وردی میں ڈاکو جانوروں کے بیوپاری سے نقدی لوٹ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملتان میں بہاولپور بائی پاس چوک کے قریب مویشیوں کے بیوپاری کو لوٹ لیا گیا۔
بیوپاری نے پولیس کو بتایا ہے کہ 3 مسلح افراد پولیس کی وردی میں آئے اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
کراچی شہر میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی ایک...
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی زخمی ملازم سے صلح ہو گئی
سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا—فائل فوٹوذاتی ملازم کو گولی مار کر زخمی کرنے والے سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا اور مدعی مقدمہ کے درمیان صلح ہو گئی۔
ملزم موسیٰ مانیکا کو علاقہ مجسٹریٹ مسعود احمد فریدی کی عدالت پیش کیا گیا، جہاں فریقین میں صلح ہونے پر مجسٹریٹ نے موسیٰ مانیکا کی ضمانت منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیے بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو ذاتی ملازم کو گولی مارنے پر جیل بھجوا دیا گیاعدالت نے آج پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا۔
پاکپتن پولیس کے ترجمان کے مطابق فریقین نے عدالت میں اپنی صلح کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔
پاکپتن پولیس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقدمے کا ٹرائل ہو گا جس میں فریقین کے دوبارہ بیان لیے جائیں گے۔