حب میں شہری کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
حب کے علاقے جام کالونی میں ڈکیتی کے دوران شہری نے فائرنگ کرکے 3 ڈاکو ہلاک کردیے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق شہری بینک سے پیسے نکلوا کر جارہا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں شہری اور ڈاکوؤں کو ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط
کراچی میں پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے شخص کو گرفتارکر کے اس کی گاڑی قبضے میں لے لی۔
رپورٹ کے مطابق ساوتھ زون پولیس کا کار ڈرفٹنگ کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ساحل پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے2 افراد کو گرفتار کر کے ان کی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیں۔
ساحل تھانہ کی حدود ڈیفنس فیز VIII عبد الستار ایدھی روڈ پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والے جہانزیب کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گزشتہ دونوں عمار ٹاور کے قریب تیز رفتاری اور خطرناک اسٹنٹس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔