data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبہار کے علاقے گولیمار فردوس مارکیٹ میں مسلح ڈاکووں نے چاندی و نگینہ کی دکان کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی شام 4 اسلحہ بردار ملزمان دکاندار کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بھاری مالیت کا زیور، قیمتی پتھر اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔مدعی کے بیان کے مطابق ڈاکووں نے دکان سے 300 چاندی کی انگوٹھیاں، دو سونے کے سیٹ، بڑی تعداد میں قیمتی نگینے، 35 ہزار روپے نقد اور موبائل فونز لوٹ لیے۔ گلبہار پولیس نے واردات کا مقدمہ نمبر 203/2025 بجرم دفعات 395 اور 337 اے ون کے تحت دکاندار کی مدعیت میں درج کرکے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل رہے گی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251118-08-15
کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطلی کا دورانیہ بڑھ گیا،کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید 2 روز کا اضافہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس 18 نومبر تک معطل رہے گی۔ انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں اضافے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا، انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • القرآن
  • ڈی سی حیدرآباد نے آتش بازی پر پابندی لگادی
  • مدار س دینیہ کے نصاب میں تبدیلی کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا‘راشد سومرو
  • ضلع سائٹ غربی کا قافلہ آج کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگا
  • محرابپور،چھت گرنے سے بچہ جاں بحق
  • چین کا کینیڈا سے باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
  • کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل رہے گی
  • اشتہار
  • سونے کی قیمت برقرار، چاندی کی قیمت میں اضافہ
  • سونے کی قیمت برقرار، چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ