2025-06-12@04:06:42 GMT
تلاش کی گنتی: 24

«اسمگل شدہ گاڑی»:

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے نیا قانون تجویز کر دیا، جس کے تحت ایسی گاڑیاں جو چیسس نمبر میں چھیڑ چھاڑ یا تبدیلی کی شکار ہوں گی، انہیں ضبط کر لیا جائے گا۔ مجوزہ نئے قانون کے مطابق اگر کسی گاڑی کا چیسس نمبر تبدیل یا کٹ اینڈ ویلز کیا گیا ہو یا چیسس نمبر میں کوئی ایسا مواد بھرا گیا ہو جو اس کی اصل حالت کو چھپانے کے لیے استعمال کیا گیا ہو تو اسے اسمگل شدہ تسلیم کیا جائے گا، چاہے وہ کسی بھی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہو قانون کے تحت گاڑیوں کی فارنزک تحقیقات کی جائیں گی تاکہ کسی بھی...
    حکومت نے آلٹریشن کی حامل گاڑیوں کو اسمگلڈ قرار دیتے ہوئے نیا قانون متعارف کرادیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: نان کسٹم گاڑیوں کی پروفائلنگ نہ کرنے پر حکومت کیا کارروائی کرے گی؟ اس حوالے سے حکومت نے شناختی تفصیلات میں تبدیلی یا چھیڑ چھاڑ والی کاروں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نئی قانونی شق متعارف کرائی ہے جو گاڑیوں کی اسمگلنگ کے خلاف نفاذ کو مضبوط بنائے گی۔ دفعہ 187A  کے تحت یہ قانون ایک قانونی مفروضہ قائم کرتا ہے کہ ایسی کوئی بھی گاڑی خواہ وہ سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہی کیوں نہ ہو اسمگل شدہ گاڑی تصور کی جائے گی۔ سیکشن 187A کے تحت فرانزک جانچ کے ذریعے اگر گاڑی میں کچھ مخصوص الٹریشن پائی گئی تو وہ...
    راولپنڈی: ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف جاری آپریشنز کے دوران 19 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 9 کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کارروائیوں میں برآمد کی گئی منشیات کی مجموعی مالیت 19 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والی کنسائمنٹ کی تلاشی کے دوران کھیلوں کے سامان میں مہارت سے چھپائی گئی 850 گرام آئس برآمد کی گئی۔ اسی طرح کراچی...
    بھارتی اداکارہ شہناز گل نے مہنگی ترین لگژری گاڑی مرسڈیز بینز GLS خرید لی۔ اداکارہ اور ٹی وی اسٹار شہناز گل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ اپنی کامیابی کی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نےمرسڈیز-بینز GLS خریدی ہے۔ ایک تصویر میں شہناز خوشی سے ہاتھ جوڑے کھڑی ہیں، جبکہ دوسری میں وہ اپنی نئی گاڑی کے ساتھ فخر سے پوز دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی نئی گاڑی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خوابوں سے گاڑی تک، میری محنت کے اب چار پہیے ہیں۔ واہگرو تیرا شکر ہے‘۔ مداح اداکارہ کو ان کی نئی گاڑی کیلئے مبارکباد دے رہے ہیں۔ A post...
    کراچی: گلشن معمار میں ڈمپرز کی ٹکر سے کار سوار خاندان کے زخمی ہونے کے واقعے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں اور رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دو ڈمپرز آپس میں لگا رہے تھے اور اسی اثنا میں دونوں ڈمپرز نے کار کو ٹکر ماری۔ کراچی پولیس حکام نے بتایا کہ دو روز قبل کراچی ٹول پلازہ سے نادرن بائی پاس پر دو ڈمپر ریس لگاتے ہوئے آئے اور گلشن معمار ایم ڈی کٹ کے قریب ریس لگاتے ڈمپروں نے کار سوار فیملی کو ٹکر مار دی۔ پولیس نے بتایا کہ فارم ہاؤس میں پکنک منانے کے بعد واپسی پر فیملی کی کار کو پہلے ایک ڈمپر نے ٹکر ماری اور پھر دوسرے ڈمپر نے گاڑی ٹکر...
    کراچی: گشن اقبال کے علاقے 13 ڈی2 میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید کار میں سوار شہری جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلتا ہے تو اس ہی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مبینہ ڈاکو اس کے قریب آتے ہیں۔ شہری فوری طور پر گاڑی سے اسلحہ نکالتا ہے اور ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دیتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو موقع پر ہی زمین پر گر جاتا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ واقعے کے بعد شہری اپنی گاڑی اسٹارٹ کرتا ہے اور جائے...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی جلانے کے الزام میں بھی کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ گلشن اقبال میں تیز رفتار گاڑی مسکن چورنگی کی جانب جاتے ہوئے گرین بیلٹ توڑتی ہوئی مخالف سمت میں چلی گئی جس سے 2 راہ گیر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مختلف فوٹیجز کی مدد سے...
    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 618 قیمتی موبائل فونز برآمد، گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40 عدد ڈیوائسز بھی برآمد کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بلوچستان سے کراچی کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق کراچی موچکو پولیس کی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کے دوران اسمگلنگ کے لئے تیار کی گئی ڈبل کیبن گاڑی پکڑلی۔ ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 618 قیمتی موبائل فونز برآمد، گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40...
    —فائل فوٹو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل پسنی میں 1 گاڑی سے 54 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف کے عملے نے اطلاع ملنے پر گوادر کے علاقے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے 1 لاوارث گاڑی سے 54 کلو آئس برآمد کی ہے۔ منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیاں کی گئیں جس میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کی غرض سے گاڑی میں چھپائی گئی تھی۔کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناردرن بائی پاس پر ہمدرد چوکی کے قریب کارروائی کے دوران کسٹم اہلکاروں پر منشیات اسمگل کرنے والوں نے چڑھائی کردی، ملزمان کے تشدد سے کسٹم اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ کیماڑی تھانہ سعید آباد میں درج مقدمے کے مطابق  کسٹم اہلکاروں نے منشیات کی اسمگلنگ کی اطلاع پر سفید رنگ کی آلٹو گاڑی کا تعاقب کیا۔ فرار ہوتے ملزمان نے اوور اسپیڈنگ کی اس ہی دوران سڑک پر موجود گڑھوں کے باعث انکی گاڑی الٹ گئے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، 10 ارب روپے کی اسمگل شدہ بھارتی ممنوعہ ادویات برآمد اس ہی اثناء میں کار سوار ملزمان کے 50 کے قریب موٹر سائیکل سوار ساتھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔...
    اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کی  بہترین حکمت عملی کی بدولت بھاری مقدار میں منشیات برآمد، بدنام زمانہ اسمگلر گرفتار۔ باوثوق ذرائع سے موصول ہونے والی انٹیلیجنس کی بنیاد پر اے این ایف کے عملے نے ایک ٹیوٹا لینڈ کروزر کا پیچھا کیا۔ ننکانہ صاحب ریسٹ ایریا کے قریب ملزمان کو شک ہوا اور انہوں نے اے این ایف عملے پر فائرنگ کر دی۔ اے این ایف عملے نے تعاقب کرتے ہوئے منگتاوالہ کے علاقے سے گاڑی کو برآمد کر لیا۔ مقامی افراد کے مطابق ملزمان گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی میں فرار ہو گئےتھے۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے 339.600 کلوگرام چرس اور 26.400 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف پنجاب کے عملے نے...
    انٹیلی جنس معلومات پر اے این ایف نے ایک مشکوک ٹیوٹا لینڈ کروزر کا تعاقب کیا تو ننکانہ صاحب ریسٹ ایریا کے قریب ملزمان کو شک ہوا اور انہوں نے اے این ایف کے عملے پر فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے سنسنی خیز آپریشن میں خطرناک منشیات اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ انٹیلی جنس معلومات پر اے این ایف نے ایک مشکوک ٹیوٹا لینڈ کروزر کا تعاقب کیا تو ننکانہ صاحب ریسٹ ایریا کے قریب ملزمان کو شک ہوا اور انہوں نے اے این ایف کے عملے پر فائرنگ کر دی۔ تاہم اے این ایف کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعاقب جاری رکھا اور منگتاوالہ کے علاقے سے مذکورہ گاڑی کو برآمد...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 سے ملنے والے انسانی بازو کی شناخت کرلی گئی۔رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار کے ساتھ ملنے والا ہاتھ گزشتہ روز شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے عبد الباسط نامی شخص کا نکلا۔پولیس کے مطابق ہفتے کی رات شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کا بازو دھڑ سے الگ ہو کر لاپتا ہوگیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی عبدالباسط کا بازو حادثے کے بعد گاڑی میں پھنس گیا تھا، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی کا ڈرائیور بازو گلشن اقبال بلاک 19 میں قائم رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار کے...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 کے رہائشی اپارٹمنٹس کی دیوار سے ملنے والے انسانی ہاتھ کی شناخت کرلی گئی۔پولیس حکام کے مطابق ملنے والا ہاتھ گزشتہ روز شارع فیصل پر نرسری کے قریب ٹریفک حادثے میں مرنے والے عبدالباسط نامی شخص کا نکلا ہے۔پولیس کے مطابق ہفتے کی رات شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کا بازو دھڑ سے الگ ہو کر لاپتہ ہوگیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق متوفی عبدالباسط کا حادثے کے بعد گاڑی میں بازو پھنس گیا تھا، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر گاڑی کے ڈرائیور نے بازو گلشن اقبال بلاک 19 میں قائم رہائشی...
    برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سے گن کے پارٹس گاڑی میں چھپا کر برطانیہ اسمگل کرنے والے ملزم کو 8 سال کی سزا سنادی گئی۔روز نامہ جنگ کے مطابق یاسر خان نامی ملزم پرانی کار کے مختلف حصوں میں چھپا کر 72 پارٹس میں ٹاپ سلائیڈز اور پسٹلز کیلئے بیرل لایا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسر خان کے اسلحہ سمگل کا اعتراف کرنے کے بعد برمنگھم کراﺅن کورٹ نے سزا سنائی۔بارڈر فورس نے پرانی گاڑی سے گن کے پارٹس گزشتہ سال 7 جولائی کو برآمد کئے تھے، گن کے پارٹس فیول ٹینک کے اندر، ونڈ سکرین کے نیچے اور انجن کے پیچھے چھپائے گئے تھے۔ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لارہے ہیں : قمرالسلام راجہ مزید :
    لاہور: موٹروے پولیس نے سیالکوٹ موٹروے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چار مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق محمود بوٹی کے قریب موٹروے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا، جس کی تلاشی لینے پر 2 سب مشین گنز، ایک رائفل 223 بور، ایک رائفل 9 ایم ایم اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ مزید تفتیش پر گاڑی سے 2 گلوک پسٹل، وائرلیس واکی ٹاکی سیٹ، پولیس لائٹس اور ایک ڈرون کیمرہ بھی برآمد کیا گیا۔   موٹروے پولیس نے سیکٹر کمانڈر تیمور خان کی ہدایات پر برآمد شدہ اسلحہ، گاڑی اور گرفتار ملزمان...
    گلشن حدید میں ٹریفک حادثے کے دوران نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بزرگ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 68 سالہ نوازش علی کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    بینکوں سے رقم لیکر نکلنا شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا جبکہ مسلح ڈاکو  کراچی کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے 35 لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق منگل کوشاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے35لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 2 موٹرسائیکل سوار3مسلح ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن جمال تک پہنچے، مسلح ملزمان کو دیکھ کرشہری نے گاڑی لاک کرلی۔ ایک ملزم  نے اسلحہ کے زورہرشہری کو گاڑی میں ہی محصورکردیا، ملزمان نے پستول کے بٹ مارکرشہری کی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا، ملزمان کو گاڑی سے...
    کراچی:  محمود آباد کے بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈالمیا روڈ گلشن جمال کے قریب 30 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ تفصیلات  کے مطابق شارع فصل تھانے کے علاقے ڈالمیا روڈ نزد گلشن جمال سوسائٹی کے قریب  2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے  کار سوار شہری کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا جس کے باعث شہری خوفزہ ہو کر روک گیا اس دوران ڈاکوؤں نے شہری سے رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ متاثرہ شہری فراز محمود آباد نمبر 4 میں قائم نجی بینک...
۱