گلشن اقبال سے ملنے والا انسانی ہاتھ کس کا؟ شناخت ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 کے رہائشی اپارٹمنٹس کی دیوار سے ملنے والے انسانی ہاتھ کی شناخت کرلی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ملنے والا ہاتھ گزشتہ روز شارع فیصل پر نرسری کے قریب ٹریفک حادثے میں مرنے والے عبدالباسط نامی شخص کا نکلا ہے۔
پولیس کے مطابق ہفتے کی رات شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کا بازو دھڑ سے الگ ہو کر لاپتہ ہوگیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی عبدالباسط کا حادثے کے بعد گاڑی میں بازو پھنس گیا تھا، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر گاڑی کے ڈرائیور نے بازو گلشن اقبال بلاک 19 میں قائم رہائشی اپارٹمنٹس کی دیوار کے ساتھ پھینک کر فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
متوفی عبدالباسط کا بازو ورثاء کے حوالے کردیا ہے، حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں متوفی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔
ورثاء کے مطابق متوفی عبدالباسط 5 بچوں کا باپ اور بلوچ کالونی پل کے قریب عمر کالونی کا رہائشی تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ، ترجمان مسلم لیگ ن زخمی ہو گئیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
مزید :