شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
بھارتی اداکارہ شہناز گل نے مہنگی ترین لگژری گاڑی مرسڈیز بینز GLS خرید لی۔
اداکارہ اور ٹی وی اسٹار شہناز گل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ اپنی کامیابی کی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نےمرسڈیز-بینز GLS خریدی ہے۔ ایک تصویر میں شہناز خوشی سے ہاتھ جوڑے کھڑی ہیں، جبکہ دوسری میں وہ اپنی نئی گاڑی کے ساتھ فخر سے پوز دے رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی نئی گاڑی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خوابوں سے گاڑی تک، میری محنت کے اب چار پہیے ہیں۔ واہگرو تیرا شکر ہے‘۔ مداح اداکارہ کو ان کی نئی گاڑی کیلئے مبارکباد دے رہے ہیں۔
A post common by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)
واضح رہے کہ بھارت میں اس گاڑی کی قیمت تقریباً 1.
یاد رہے کہ شہناز گل کو ’بگ باس 13‘ سے شہرت ملی تھی جس کے بعد وہ سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی ووڈ میں آئیں اس سے قبل وہ پنجابی بھارتی فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ کام کر رہی تھیں۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: شہناز گل
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی، موجودہ قیمت کیا ؟ جا نیں
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1114 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے ہے ۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 13 ڈالر کمی کے بعد 3263 روپے ہے۔