حکومت نے آلٹریشن کی حامل گاڑیوں کو اسمگلڈ قرار دیتے ہوئے نیا قانون متعارف کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: نان کسٹم گاڑیوں کی پروفائلنگ نہ کرنے پر حکومت کیا کارروائی کرے گی؟

اس حوالے سے حکومت نے شناختی تفصیلات میں تبدیلی یا چھیڑ چھاڑ والی کاروں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نئی قانونی شق متعارف کرائی ہے جو گاڑیوں کی اسمگلنگ کے خلاف نفاذ کو مضبوط بنائے گی۔

دفعہ 187A  کے تحت یہ قانون ایک قانونی مفروضہ قائم کرتا ہے کہ ایسی کوئی بھی گاڑی خواہ وہ سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہی کیوں نہ ہو اسمگل شدہ گاڑی تصور کی جائے گی۔

سیکشن 187A کے تحت فرانزک جانچ کے ذریعے اگر گاڑی میں کچھ مخصوص الٹریشن پائی گئی تو وہ اسمگل شدہ گاڑی کے زمرے میں آئے گی۔ ان آلٹریشنز یا تبدیلیوں میں ٹیمپرڈ یا چھیڑ چھاڑ کیا گیا چیسس نمبر، ویلڈیڈ چیسس، ویلڈنگ کے مواد سے بھرا ہوا چیسس، دوبارہ مہر لگا ہوا چیسس نمبر اور گاڑی کی تبدیل شدہ باڈی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: بلوچستان: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی قمیت میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟

اگر کسی گاڑی میں مذکورہ بالا باتوں میں سے کوئی ایک بھی پائی گئی اس کو اسمگل شدہ تصور کیا جائے گا اور موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے رجسٹرڈ ہونے نہ ہونے سے قطع نظر اسے ضبط کر لیا جائے گا۔

ضبطی اور نفاذ

اس شق کے تحت آنے والی گاڑیاں فوری طور پر ضبط کرلی جائیں گی۔ یہ پالیسی جعلی دستاویزات اور چیسس میں ترمیم کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے جو اکثر اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومتی کریک ڈاؤن: کیا نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اب قصہ پارینہ بن جائیں گی؟

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اب مکمل طور پر رجسٹریشن ریکارڈ پر انحصار کرنے کی بجائے فرانزک نتائج کی بنیاد پر کارروائی کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

نئی شق متعارف کرانے کا مقصد کیا ہے؟

طویل عرصے سے اسمگل شدہ گاڑیوں کے ہیرا پھیری سے دستاویزات اور چیسس میں ردوبدل کے ذریعے باقاعدہ نظام میں داخل کردیے جانے کا مسئلہ درپیش تھا جس سے نپٹنے کے لیے قانون میں نئی شق کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی شق کا مقصد اس قسم کا دروازہ بند کرنا اور الٓڑیشن ثابت ہونے پر گاڑی کے مالک پر اس کی ذمے داری عائد کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آلٹر کی گئی گاڑیاں آلٹریشن والی گاڑیاں گاڑیوں کا چیسس گاڑیوں کی باڈی آلٹریشن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا لٹر کی گئی گاڑیاں گاڑیوں کا چیسس اسمگل شدہ گاڑی گاڑیوں کی ا لٹریشن کے لیے

پڑھیں:

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گلا دبا کر قتل ہونے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 11 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ سرکارکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے والدین کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور اس رات بھی جھگڑے کے بعد والدہ گھر سے چلی گئی تھی، مبینہ خودکشی کے وقت بچی گھر پر اکیلی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت بلوچستان کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم، بحران کا خدشہ
  • وزیر داخلہ کے نوٹس کے باوجود ڈیٹا تاحال بیچا جا رہا
  • کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • دریائے ستلج میں پانی کم ہونے کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گلا دبا کر قتل ہونے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق
  • سیلاب سے  ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ،ٹریفک بند
  • حب چوکی پر بس سے اسمگل شدہ سامان نکل آیا، ضبط کرنے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کسٹم کی ہوائی فائرنگ
  • غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • نیپال کی نئی عبوری وزیراعظم کا کرپشن ختم کرنے اور مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کا اعلان