کراچی:

شہر قائد کے علاقے ناردرن بائی پاس پر ہمدرد چوکی کے قریب کارروائی کے دوران کسٹم اہلکاروں پر منشیات اسمگل کرنے والوں نے چڑھائی کردی، ملزمان کے تشدد سے کسٹم اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ کیماڑی تھانہ سعید آباد میں درج مقدمے کے مطابق  کسٹم اہلکاروں نے منشیات کی اسمگلنگ کی اطلاع پر سفید رنگ کی آلٹو گاڑی کا تعاقب کیا۔

فرار ہوتے ملزمان نے اوور اسپیڈنگ کی اس ہی دوران سڑک پر موجود گڑھوں کے باعث انکی گاڑی الٹ گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، 10 ارب روپے کی اسمگل شدہ بھارتی ممنوعہ ادویات برآمد

اس ہی اثناء میں کار سوار ملزمان کے 50 کے قریب موٹر سائیکل سوار ساتھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ موقع پر موجود کسٹم اہلکاروں نے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی تو ملزمان نے ہوائی فائرنگ کرنے کے ساتھ کسٹم اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کسٹم اہلکاروں کی موبائل فونز بھی توڑ دئے گئے۔

مقدمہ متن کے مطابق کسٹم اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے مرشد اسپتال منتقل کیا گیا تو ملزمان نے وہاں پہنچ کر کسٹم اہلکاروں کو دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کسٹمز کا بڑا آپریشن، 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد

پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں میں حولدار عماد خان، سپاہی عامر،سپاہی کاشف اور مزدور اسد شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو سول اسپتال طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا۔۔

تاہم واقعے کے بعد کسٹم حکام نے سعید آباد تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔ مقدمے میں ہنگامہ آرائی، انسداد دہشت گردی اور دیگر سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں۔

مقدمہ میں کاشف بلڈر، آصف بلڈر اور ان کے پچاس سے زائد ساتھیوں کو نامزد کیا گیا۔ واقعے کی موبائل فوٹیجز منظر عام۔پر آگئیں جس میں نامعلوم شخص کو کسٹم کی ڈبل کیبن گاڑی کو توڑتے ہوئے اور کسٹم اہلکاروں سے بدکلامی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کسٹم اہلکاروں کے مطابق

پڑھیں:

بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی:

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔

پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی،  ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات وادی تیراہ اسمگل ہونے کا انکشاف
  • اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
  • زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
  • بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام