کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 30 لاکھ روپے سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی:
محمود آباد کے بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈالمیا روڈ گلشن جمال کے قریب 30 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شارع فصل تھانے کے علاقے ڈالمیا روڈ نزد گلشن جمال سوسائٹی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے کار سوار شہری کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا جس کے باعث شہری خوفزہ ہو کر روک گیا اس دوران ڈاکوؤں نے شہری سے رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ متاثرہ شہری فراز محمود آباد نمبر 4 میں قائم نجی بینک سے 40 لاکھ روپے نکلوائے تھے اور گاڑی میں سوار ہو کر وہ گلشن جمال تک پہنچ تو بینک سے تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں نے اسے اسلحے کے زور پر روک کر 30 لاکھ روپے چھین لیے جبکیہ 10 لاکھ روپے کی رقم لٹنے سے محفوظ رہی جبکہ ڈاکوؤں کو یہ بھی معلوم تھا کہ شہری فراز نے مذکورہ رقم گاڑی کی سیٹ کے نیچے رکھی تھی۔
پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں نے لاکھ روپے
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
کراچی(نیوز ڈیسک)کلفٹن سی ویو کےقریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مردکی شناخت شہبازملک کے نام سے ہوئی جو ریٹائرڈ سرکاری افسرتھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پرگاڑی میں گیس بھرنے سےموت ہوئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
Post Views: 5